اللہ کریم نے بنی آدم کوتمام مخلوقات پر فضیلت بخشی ہے: عبد القدیر اعوان 

اللہ کریم نے بنی آدم کوتمام مخلوقات پر فضیلت بخشی ہے: عبد القدیر اعوان 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 پشاور(سٹی رپورٹر) تنظیم الاخوان پاکستا ن نے کہا ہے کہ اللہ کریم نے بنی آدم کو تمام مخلوقات پر فضیلت بخشی ہے اور حضرت آدم ؑ کو نوری مخلوق نے سجدہ کر کے اس کی قربت اور نیابت کو تسلیم کیااس احسان عظیم کا شکر ادا کرنا اور اپنی حدود میں رہ کر اپنے فرائض کی بجا آوری لانا ہے اور ایسے امور کو زیر بحث نہ لایا جائے جن سے متعلق روز محشر پوچھا نہ جائے گا۔ان خیالات کا اظہا ر امیر عبدالقدیر اعوان نے گزشتہ روز جمعتہ المبارک کے موقع پر خطاب کرتے ہو ئے انہوں نے کہا کہ کسی دوسرے کے متعلق ہماری ابتداء منفی سوچ کے تحت ہو تی ہے جو کہ من حیث القوم درست نہ ہے ہمیں دوسروں کے لیے اچھائی کا گمان رکھنا چاہیے ایک بات یاد رکھنے کی ہے کہ انسان بشر ہے اور اس میں خطا کرنے کا عنصر ہمہ وقت موجود ہے جبکہ اللہ کریم اس بات کو پسند فرماتے ہیں کہ یہ مخلوق غلطی کرے اور پھر اس پر نادم ہو کر معافی کی طلب گار ہو اور ایک جگہ ارشاد ہے کہ اگر یہ مخلوق غلطیاں چھوڑ دے تو اللہ کریم اس کی جگہ ایسی مخلوق پیدا فرمائیں گے جو غلطی کرے اور پھر اپنے اللہ کریم سے اس کی معافی بھی طلب کرے کیونکہ اللہ کریم کو معاف کرنا محبوب ہے آپ بہت رحم کرنے والے ہیں آخر میں انہوں نے ملکی سلامتی اور بقا کی اجتماعی دعا فرمائی۔