مستقبل میں بھی عراق کیساتھ مکمل تعاون کے منتظر ہیں، علی زیدی

  مستقبل میں بھی عراق کیساتھ مکمل تعاون کے منتظر ہیں، علی زیدی

  

 اسلام آ باد (آئی این پی) وفاقی وزیر برائے بحری امور سید علی حیدر زیدی نے کہا ہے کہ ہم مستقبل میں بھی عراق کیساتھ مکمل تعاون کے منتظر ہیں۔ کم آمدنی اور غریب زائرین کیلئے پاکستان سے عراق تک جہاز چلانے کا ارادہ ہے، دوسری جانب عراق کے سفیر حامد عباس لفٹا نے اس سلسلے میں مکمل سہولت کی یقین دہانی کروائی ہے۔ علی حیدر زیدی سے جمہوریہ عراق کے سفیر حامد عباس لفٹا کی ملاقات ہوئی جس میں پاکستان اور عراق کے برادرانہ تعلقات کے بارے میں گفتگو کی گئی۔ وفاقی وزیر علی زیدی نے کہا کہ ہر سال پاکستان سے ہزاروں زائرین عراق میں مقدس مقامات کی زیارت کرتے ہیں، ہم مستقبل میں بھی عراق کے ساتھ مکمل تعاون کے منتظر ہیں۔ واضح رہے کہ ملاقات میں پاکستان اور عراق کے مابین ایک مفاہمت نامے پر دستخط کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔

علی زیدی

مزید :

صفحہ اول -