ہم اپنے بچوں کو تربیت دے کرسکلڈورک فورس تیار کررہے ہیں: چودھری سرور 

ہم اپنے بچوں کو تربیت دے کرسکلڈورک فورس تیار کررہے ہیں: چودھری سرور 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

  

لاہور(جنرل رپورٹر)گورنر پنجاب چودھری سرور کا کہنا ہے کہ چئیرپرسن ٹیوٹا علی سلمان صدیق کی زیر نگرانی میں ٹیوٹا پنجاب نے اپنے بہترین فنی اور ووکیشنل تعلیم کی بہتری کیلئے جتنا کام کیا ہے اتنا پچھلی ایک دہائی میں نہیں کیا گیا۔ وہ ٹیوٹا سیکرٹریٹ میں واٹر فلٹریشن پلانٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر چیئرپرسن ٹیوٹا علی سلمان صدیق، سی اوا و رائے منظور ناصراور دیگر افسران بھی موجود تھے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنرپنجاب چودھری سرور کا کہنا تھا کہ ہم اپنے بچوں کو تربیت دے کر سکلڈ ورک فورس تیار کرہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جو نوجوان روزگار کی تلاش میں دوسرے ملک جاتے ہیں انہیں سکلزسیکھ کر جانا چاہیے تا کہ وہاں جاکر انہیں بہتر معاوضہ مل سکے۔انکا کہنا تھا کہ جب میں پہلی دفعہ گورنر بنا تو دیکھا کہ صوبے کی80 فیصد آبادی کو پینے کا صاف پانی میسر نہیں ہوتا جو بہت سی بیماریوں کا باعث بنتا ہے۔چیئرپرسن ٹیوٹا علی سلمان صدیق کا کہنا تھا کہ ٹیوٹا سیکرٹریٹ میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی ایک دیرینہ مسئلہ تھاجو واٹر فلٹریشن پلانٹ کی تنصیب سے گورنر صاحب کی بدولت آج حل ہوگیا جس پر گورنر پنجاب،آب پاک اتھارٹی اورمسلم ہینڈز کے مشکور ہیں۔
چودھری سرور 

مزید :

صفحہ آخر -