ایکنک اجلاس، 20.71ارب روپے کے کراچی سرکلرریلوے منصوبے کی منظوری 

ایکنک اجلاس، 20.71ارب روپے کے کراچی سرکلرریلوے منصوبے کی منظوری 

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک،نیوزایجنسیاں) کراچی والوں کیلئے خوشخبری،وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین کی زیر صدارت ایکنک اجلاس میں کراچی سرکلر ریلوے کی لیول کراسنگ انفراسڑکچر منصوبے کی منظوری دیدی۔ منصوبے کے تحت کے سی آر روٹ کے 22 لیول کراسنگ ختم کردیئے جائیں گے۔منصوبے کے تحت لیول کراسنگ کے خاتمے کیلئے فلائی اوور اور انڈرپاس تعمیر ہوں گے۔ وزارت ریلوے 20.71 ارب کے منصوبے کو شئیرنگ کی بنیاد پر مکمل کرے گا۔ منصوبے سے کراچی میں بلا تعطل اور رکاوٹ ٹرین چلائی جاسکے گی۔ اجلاس میں متعلقہ وزراء، سیکریٹریز اور اعلی حکام نے شرکت کی۔دوسری طرف وزیر اعظم عمران خان 27 ستمبر کو نیو کراچی سرکلر ریلوے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔نیو کراچی سرکلر ریلوے بجلی سے چلنے والی تیز ٹرین ہوگی۔ نیو کراچی سرکلر ریلوے کے لئے بغیر پھاٹک نیا ٹریک بچھایا جائے گا، ہر 6 منٹ بعد ٹرین اسٹیشن پر آئے گی۔ منصوبے سے یومیہ تین سے پانچ لاکھ مسافروں کے مستفید ہونے کا امکان ہے۔

ایکنک اجلاس

مزید :

صفحہ آخر -