2سال سے عمرہ وحج بند، حکومت ٹیکسوں میں ریلیف دے، نوٹس بھجوانا ظلم: امتیاز الرحمن چودھری 

2سال سے عمرہ وحج بند، حکومت ٹیکسوں میں ریلیف دے، نوٹس بھجوانا ظلم: امتیاز ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(انٹرویو: میاں اشفاق انجم، تصاویر: ایوب بشیر) حج آرگنائزر ایسوسی ایشن آف پاکستان (ہوپ) پنجاب کے نومنتخب چیئرمین ایگزیکٹو ممبر ٹیپ امتیاز الرحمن چو د ھری نے دو سال سے عمرہ و حج نہ ہونے کی وجہ سے حکومت سے انکم ٹیکس، پروفیشنل ٹیکس،ٹورازم ٹیکس پی ار اے ٹیکس اور پراپرٹی ٹیکس کا ریلیف مانگ لیا، سیکڑوں دفاتر بند اور ہزاروں کارکن بیرو ز گار ہو چکے ہیں، ان حالات میں ٹیکسز کے نوٹسز ظلم ہیں۔ وزیراعظم سنجیدگی سے اہل پاکستان کیلئے عمرہ شروع اور براہ راست فلائٹس آپریشن بحا ل کرنے کیلئے سعودی حکومت سے مذاکرات کریں۔ سعودیہ میں ہوٹلز، ٹرانسپورٹ کیٹرنگ کا کام کرنیوالوں کے اربوں روپے ڈوب چکے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان ٹریول عمرہ حج انڈسٹریز کی بحالی کیلئے خصوصی پیکیج کا اعلان کریں، ان خیالات کا اظہار امتیاز الرحمن چودھری  نے روزنامہ پاکستان سے خصوصی گفتگو میں کیا۔ انہوں نے کہا پنجاب کے حج آرگنائزر نے خدمت یونائیٹڈجعفریہ الا ئنس پر جو اعتماد کیا ہے ہم مایوس نہیں کرینگے۔ ہوپ پنجاب میں تبدیلی نظر آئیگی۔امتیاز الرحمن چودھری نے کہا ہوپ کیساتھ ٹریول ایجنٹس نے بھی مجھے بھاری اکثریت سے ا یگز یکٹو ممبر منتخب کرکے میری ذمہ داریوں میں اضافہ کر دیا ہے، میں نارتھ زون ٹیپ کی پہچان بنا نے اور بزنس مین پینل کے منشور پر عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے پینل کے سربراہ میاں عا مر سعید سبکدوش ہونیوالے چیئرمینز آغاز طارق سراج اور ندیم اقبال سمیت ممبرا ن سے مشاورت اور رہنمائی حاصل کرتا رہونگا۔چیئرمین نے کہا ہم حلف کیساتھ ہی ٹیپ اور ہوپ کی مشترکہ کمیٹیاں بنا کر ٹریول عمرہ اور حج ٹریڈ کو بحران سے نکالنے کی جدوجہد کا آغاذ کریں گے۔ تمام گروپ میرا بازو بنیں۔امتیاز الرحمن چودھری نے وزیراعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا ہے دو سال سے ٹریول عمرہ حج کے دفاتر بند ہیں کئی گنا بڑھا کہ پراپرٹی، پروفیشل اے ار اے کے چالان بھیج دیئے گئے ہیں۔ ٹورازم فیس ایک دن کی بھی تاخیر پر 5ہزار جرمانہ لیا جا رہا ہے وزیراعلیٰ دو سال کیلئے تمام ٹیکسز کی جھوٹ کا اعلان کریں۔وزیراعظم ٹریڈ کو بچانے اور بیروزگاروں کیلئے خصوصی ریلیف پیکیج کا اعلان کریں۔
امتیاز الرحمن

مزید :

صفحہ آخر -