کسی کودینی مدارس کی حرمت و آزادی گروی نہیں رکھنے دینگے، وفاق المدارس 

  کسی کودینی مدارس کی حرمت و آزادی گروی نہیں رکھنے دینگے، وفاق المدارس 

  

 اسلام آباد /مظفر آباد (این این آئی)کسی کودینی مدارس کی حرمت اور آزادی کو گروی نہیں رکھنے دیں گے،آزاد دینی مدارس اس خطے کی دینی بہاروں کے امین ہیں ان کی حیثیت کا ہر قیمت پر تحفظ کریں گے،صرف دو اساتذہ کی تنخواہوں کا جھانسہ دے کر مدارس کی آزادی کا سودا نہیں کیا جاسکتا،مدارس کے خلاف سازشیں کرنے والے پہلے بھی ناکام ہوئے اور آئندہ بھی ناکام ہوں گے،وفاق المدارس دینی مدارس کی بقاء اور آزادی کا ضامن ہے ہر طرح کے حالات میں وفاق المدارس سے وابستہ رہیں گے ان خیالات کا اظہارمولاناقاضی عبدالرشید ناظم وفاق المدارس پنجاب،مولانا مفتی محمود الحسن شاہ مسعودی،شیخ الحدیث مولانا سلیم اعجاز،مولانا عبدالمالک توحیدی،مولاناعبدالقدوس محمدی،مولاناسید عدنان علی شاہ،مفتی عبدالعزیز قاسمی،مولانا فضل الرحمن، مولانا ہدایت اللہ،مفتی ابراہیم عزیز،مولانا قاضی غلام سرور،مولاناقاضی محمود الحسن اشرف،مولانا مفتی طاہرسلیم اور دیگر نے وفاق المدارس العربیہ کے زیرِ اہتمام مدرسہ حسنین کریمین جامع مسجد دومیل سیداں مظفرآباد میں منعقدہ "تربیتی کنونشن" سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

وفاق المدارس 

مزید :

صفحہ آخر -