بہترین پالیسی سازی کیلئے معاشرے کے تمام پہلوؤں کو مد نظر رکھا جائے: عارف علوی 

بہترین پالیسی سازی کیلئے معاشرے کے تمام پہلوؤں کو مد نظر رکھا جائے: عارف ...

  

 لاہور (جنرل رپورٹر) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ جدید ٹیکنالوجی کا بروقت استعمال ملک اور معاشرے کیلئے بہتر ہوتا ہے،  ذہنوں کی تبدیلی سے ہی ملک بدلتے ہیں، ہمیں اپنے رویوں میں انکساری اور ہمدردی کے جذبے کو مزید ابھارنا ہے، بہترین پالیسی سازی کیلئے ضروری ہے کہ معاشرے کے تمام پہلوؤں کو مدنظر رکھا جائے۔ تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے لاہور میں نیشنل مینجمنٹ کورس کی گریجوایشن تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علم وہ ہے جس سے دوسرے انسان مستفید ہوں۔ عارف علوی نے کہا کہ فیصلے وہی فائدہ مند ہوتے ہیں جو وقت پر کیے جائیں۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے مزید کہا ہے کہ مسائل کی نشاندہی کر کے ان کا حل تلاش کیا جائے اور تمام سٹیک ہولڈرز کی رائے کو شامل کیا جائے، مثبت رویے اور انکساری کے ساتھ پیش آنے سے لوگوں کو اطمینان حاصل ہوتا ہے۔

 عارف علوی

مزید :

صفحہ آخر -