سابق ڈی جی ایم اولیفٹیننٹ جنرل (ر) اشفاق ندیم کی نماز جنازہ ادا 

 سابق ڈی جی ایم اولیفٹیننٹ جنرل (ر) اشفاق ندیم کی نماز جنازہ ادا 

  

راولپنڈی (آئی این پی) سابق ڈی جی ایم او لیفٹیننٹ جنرل (ر) اشفاق ندیم کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی، جس میں چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ، سینئر فوجی و سول حکام اور مختلف طبقہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ تفصیلات کے مطابق سابق چیف آف جنرل سٹا ف و ڈی جی ملٹری آپریشنز لیفٹیننٹ جنرل (ر) اشفاق ندیم جمعہ کو علی الصبح اپنی رہا ئشگا ہ واقع بحریہ انکلیو اسلام آباد میں حرکت قلب بند ہونے کے باعث خالق حقیقی سے جاملے۔ اشفاق ندیم 2013ء میں پاک فوج کے نئے چیف آف جنرل سٹاف مقرر ہوئے۔ وہ اس سے پہلے دو سال تک ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز کے طور پر فرائض سر انجام دیتے رہے۔لیفٹیننٹ جنرل اشفاق ندیم اسڑائیک انفینٹری ڈویژن کے کمانڈر رہے جبکہ سوات آپریشن کی کامیاب قیا د ت بھی کی۔ وہ اسٹرا ئیک کو رکے چیف آف سٹاف بھی رہے۔ ان کا تعلق نیلہ(چکوال)سے تھا۔لیفٹیننٹ جنرل اشفاق ندیم کا تعلق 34 اے کے رجمنٹ سے تھا کور کمانڈر ملتان رہے،ضرب عضب میں بہترین کارکردگی پر ہلال امتیاز ملٹری سے نوازا گیا۔ 1980 تا 2016 ء پاک آرمی میں اپنی پیشہ ورانہ خدمات سرانجام دینے کے بعد ماڑی پیٹرولیم کمپنی لمیٹڈ میں بطور ایم ڈی، سی ای او اپنی پیشہ ورانہ خد مات سرانجام دیں۔ مرحوم نے قومی کھیل ہاکی کی ترویج و ترقی کیلئے بھی کئی انقلابی اقدامات کئے اور ماڑی پیٹرولیم ہاکی ٹیم کے قیام سمیت آرمی ہیریٹیج فاؤنڈیشن کے زیرانتظام ماڑ ی پیٹرولیم آسٹروٹرف ہاکی سٹیڈیم کا قیام بھی عمل میں لایا اور قومی کھیل کی ترویج و ترقی میں اپنا حصہ ڈالا۔

اشفاق ندیم 

مزید :

صفحہ آخر -