چیف الیکشن کمشنر کادورہ  پنجاب، کنٹونمنٹ انتخابات  میں انتظامی کمی و بیشی پر بحث 

چیف الیکشن کمشنر کادورہ  پنجاب، کنٹونمنٹ انتخابات  میں انتظامی کمی و بیشی ...

  

لاہور(نامہ نگار)چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان نے صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب کا دورہ کیا اور 12ستمبر کو منعقد ہونے والے پنجاب کنٹونمنٹ بورڈبلدیاتی انتخابات کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کی۔ اس اجلاس میں صوبہ پنجاب میں منعقد کئے گئے کنٹونمنٹ بورڈ بلدیاتی انتخابات سے متعلق انتظامی و دیگر امور کی انجام دہی میں کمی و بیشی پر سیر حاصل بحث کی گئی تاکہ مستقبل میں انتخابی عمل میں مزید بہتری لائی جا سکے۔ صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب، غلام اسرار نے چیف الیکشن کمشنر کو پنجاب کنٹونمنٹ بورڈ بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے بریفنگ دی۔ اس موقع پر چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان نے کہا کہ پورے ملک خصوصاً پنجاب میں کنٹونمنٹ بورڈ بلدیاتی انتخابات منصفانہ طریقے سے منعقد کئے گئے۔ 

چیف الیکشن کمشنر

مزید :

صفحہ آخر -