ہائیکورٹ، حکومت سے وفاقی ٹیکس محتسب کی تعیناتی کا طریقہ کار طلب
لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائی کورٹ کے مسٹرجسٹس علی باقرنجفی نے وفاقی ٹیکس محتسب کی تقرری کے طریقہ کے خلاف دائردرخواست پروفاقی حکومت سمیت مدعاعلیہان کو26 اکتوبر کے لئے نوٹس جاری کرتے ہوئے وفاقی ٹیکس محتسب کی تعیناتی کا طریقہ کار بھی طلب کرلیاہے،فاضل جج نے دوران سماعت ریمارکس دیئے کہ ہر تعیناتی کے لیے میرٹ اور طریقہ کار واضح ہونا چاہیے۔یہ درخواست جوڈیشل ایکٹوازم پینل کے سربراہ اظہر صدیق کی جانب سے دائر کی گئی ہے جس میں صدر پاکستان وزیر اعظم، وفاقی حکومت سمیت کو فریق بنایا گیا ہے، درخواست گزار کا موقف ہے کہ سیکشن تین کے تین تحت کوئی بھی شخص چوکیدار مالی وغیرہ وفاقی ٹیکس محتسب تعینات ہوسکتا ہے جبکہ سیکشن پانچ کے تحت اسے عہدے سے ہٹانے کے لئے سپریم جوڈیشل کونسل جانا پڑے گا،مشتاق احمد سکھیرا کو گزشتہ حکومت نے چار سال کے لئے تعینات کیاموجودہ حکومت کو انہیں عہدہ سے ہٹانے کے لئے سپریم جوڈیشل کونسل سے رجوع کرنے کرنا پڑے گا۔
ٹیکس محتسب