گردشی قرضوں میں اضافہ حکومت  کی نااہلی کی وجہ سے ہوا،نفیسہ شاہ 

گردشی قرضوں میں اضافہ حکومت  کی نااہلی کی وجہ سے ہوا،نفیسہ شاہ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
 اسلام آباد (این این آئی)گردشی قرضوں میں اضافے پر پیپلز پارٹی سینئر رہنماوممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ گردشی قرضوں میں اضافہ حکومت کی نا اہلی کی وجہ سے ہوا ہے۔اپنے بیان میں نفیسہ شاہ نے کہاکہ حکومت نے خود گردشی قرضوں میں ہوشربا اضافے کا انکشاف کیا ہے،2018 تک گردشی قرضہ 1148 ارب روپے تھا،مالی سال 2020-21  میں گردشی قرضے 2 ہزار 2 سو 80 ارب روپے ہوگئے ہیں،گردشی قرضوں میں اضافہ حکومت کی نا اہلی کی وجہ سے ہوا ہے۔ انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف حکومت نے بجلی کے بنیادی نرخ 4 روپے سے زائد اضافہ کیا ہے،ایک طرف بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کیا جا رہا دوسری طرف گردشی قرضوں میں کمی کے بجائے اضافہ ہو رہا۔ انہوں نے کہاکہ اس حکومت نے دسمبر 2020 تک گردشی قرضہ ختم کرنے کا اعلان کیا تھا،گردشی قرضوں میں کمی کے دعویداروں نے اضافے کے نئے ریکارڈ قائم کر دیئے ہیں،معاون خصوصی کا استعفی حکومت کے خلاف ایک چارج شیٹ ہے
نفیسہ شاہ 

مزید :

صفحہ آخر -