وزیراعلیٰ کاایس اے گارڈن ہاؤسنگ سکیم میں پولیو ٹیم پر کتے چھوڑنے کے واقعہ کا نوٹس، کارروائی کا حکم 

وزیراعلیٰ کاایس اے گارڈن ہاؤسنگ سکیم میں پولیو ٹیم پر کتے چھوڑنے کے واقعہ کا ...

  

لاہور(جنرل رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ایس اے گارڈن ہاؤسنگ سکیم میں مالک مکان اور ہاؤسنگ سکیم کے سٹاف کی جانب سے پولیو ٹیم پر کتے چھوڑنے اور تشدد کے واقعہ کا سخت نوٹس لیتے ہوئے آر پی او شیخوپورہ سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے نوٹس پر پولیس نے فوری ایکشن لیتے ہوئے 3 ملزمان مالک مکان عدیل اعجاز، ہاؤسنگ سکیم کے ملازمین کاظم عباس اور توقیر عباس کے خلاف مقدمہ درج کرکے انہیں گرفتار کر لیا ہے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے گرفتار ملزمان کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ پولیو ٹیموں کی حفاظت کیلئے خصوصی اقدامات کئے جائیں۔انہوں نے کہا کہ پولیو ٹیم پر تشدد کا واقعہ انتہائی قابل مذمت اور ناقابل برداشت ہے۔

پولیو ٹیم پر کتے

مزید :

صفحہ آخر -