خواتین ڈاکٹرز کوہراساں کرنے والے ملزم کی سزا کیخلاف اپیل ایس ایچ اوسے جواب طلب
لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہورہائیکورٹ نے خواتین ڈاکٹرز کوہراساں کرنیوالے ملزم کی سزا کیخلاف دائر اپیل پرمتعلقہ تھانہ کے ا یس ایچ اوکو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیاہے،چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مسٹرجسٹس محمد امیر بھٹی کی سربراہی میں قائم دورکنی بنچ نے ملزم کی اپیل پرسماعت کی، کیس کی سماعت شروع ہوئی توایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل عبدالصمد نے ملزم کی اپیل کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ ملزم کی سزاء برقرار رکھتے ہوئے اس کی اپیل مستردکی جائے،ملزم کی جانب سے موقف اختیارکیا گیاہے کہ انسداد دہشت گردی کی عدالت نے کسی جوازکے بغیر اسے 14سال کی سزاء سنائی،مقدمہ مدعی ڈاکٹر سلمان کاظمی نے وکیل کرنے کی مہلت طلب کی جس پر فاضل بنچ نے مدعی کووکیل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔
خواتین ڈاکٹرز