سروسز ہسپتال کے پروفیسر کو انکریمنٹس دینے سے متعلق 7 روز میں فیصلہ کا حکم

سروسز ہسپتال کے پروفیسر کو انکریمنٹس دینے سے متعلق 7 روز میں فیصلہ کا حکم

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائی کورٹ نے سروسز ہسپتال کے پروفیسر کا 23 سال سے انکریمنٹ روکنے کے خلاف دائردرخواست پر صوبائی سلیکشن بورڈ، سیکرٹری خزانہ اور دیگر کو درخواست گزار کو انکریمنٹس دینے سے متعلق 7 روز میں فیصلہ کرنے کا حکم دے دیاہے،پروفیسر ڈاکٹر عارف ندیم کی طرف سے موقف اختیارکیا گیا تھاکہ درخواست گزار 33 برس سے سرکاری ملازمت میں فرائض انجام دے رہا ہے، صوبائی سلیکشن بورڈ نے 1998ء سے 4 انکریمنٹس روک رکھے ہیں جو قواعد و ضوابط کے خلاف ہیں،اعلیٰ تعلیم کی بنیاد پر انکریمنٹس جاری کرنے کے لئے متعلقہ محکموں کو درخواستیں دیں مگر شنوائی نہیں ہوئی، عدالت سے استدعا ہے کہ سروسز ہسپتال کے پروفیسر کو انکریمنٹس دینے کا حکم دیا جائے۔

انکریمنٹس

مزید :

صفحہ آخر -