پنجاب کی تمام عدالتوں میں سکیورٹی سخت کرنے کے احکامات جاری 

 پنجاب کی تمام عدالتوں میں سکیورٹی سخت کرنے کے احکامات جاری 

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائی کورٹ نے پنجاب کی تمام عدالتوں میں سکیورٹی سخت کرنے کے احکامات جاری کردئیے ہیں،اس سلسلے میں پنجاب کے تمام سیشن ججوں کو مراسلہ جاری کردیا گیاہے،مراسلہ میں کہاگیاہے کہ پنجاب کی تمام عدالتوں کے داخلی راستوں پر چیکنگ کے نظام کو موثر بنایا جائے،واک تھرو گیٹس اور میٹیل ڈیٹیکٹر سے چیکنگ کی جائے،تمام سیشن جج عدالتوں کی سکیورٹی کے لئے متعلقہ اضلاع کے ڈی پی اوز سمیت دیگر عہدیداران کا سکیورٹی امور کے حوالے سے اجلاس طلب کریں، مقامی بارز اور وکلاء کے ساتھ مل کرسکیورٹی انتظامات مزید بہتر کرنے کا غور کیا جائے،تمام اضلاع کے ڈی پی اوز سمیت دیگر افسرعدالتوں میں سکیورٹی کو فول پروف بنانے کے لئے اقدامات کریں۔

 سکیورٹی

مزید :

صفحہ آخر -