حکم امتناعی معطل،خارج یا اس میں ترمیم نہ ہو تو برقرار تصورکیا جائے، ہائیکورٹ
لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ کے مسٹرجسٹس محمد شان گل نے حکم امتناعی میں ترمیم، معطل یا خارج کرنے کے حکم تک اسے برقرار تصورکرنے کا فیصلہ جاری کردیا ہے،عدالت نے چیف آفیسر ٹی ایم اے کو حکم امتناعی کے باوجود نوکری سے برخاست کرنے کا حکم کالعدم کرتے ہوئے سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کو درخواست گزار کے خلاف پیڈا انکوائری پر دوبارہ سے فیصلہ کرنے کا حکم دیاہے،عدالت نے ٹی ایم اے کے چیف آفیسر کی درخواست پر 16 صفحات کا مشتمل تحریری فیصلہ جاری کردیاہے،جس میں کہاگیاہے کہ ہائیکورٹ جب تک حکم امتناعی کو واپس، معطل، ترمیم یا خارج نہ کرے تو وہ حکم امتناعی برقرار رہتا ہے، ہائیکورٹ کے ایک بار جاری کئے گئے حکم امتناعی کیلئے لازم نہیں کہ ہر تاریخ پر اس کیلئے مخصوص حکم جاری کیا جائے، عدالتی فیصلے میں سابق چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار کو دیوانی قوانین کااستاد بھی کہا گیا ہے،دیوانی قوانین کے استاد نے بھی ایک بار جاری حکم امتناعی کو واپس لینے تک برقرار تصور کرنے کا فیصلہ دیا تھا۔
حکم امتناعی