پنجاب حکومت سے 46 کنال اراضی کی ملکیت لینے کی درخواست مسترد
لاہور(نامہ نگارخصوصی)عدالت عالیہ نے وفاق کی پنجاب حکومت سے 46 کنال اراضی کی ملکیت لینے کی درخواست مسترد کر د ی۔لاہورہائی کورٹ کی جسٹس عائشہ اے ملک نے گاما پہلوان کو اکھاڑہ بنانے کیلئے لیزپردی گئی 46کنال اراضی پنجاب حکومت سے واپس لینے کے لئے دائر وفاقی حکومت کی درخواست مسترد کر دی،وفاقی حکومت کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیارکیا گیا تھا کہ 1960ء کی دہائی میں گاما پہلوان کو اکھاڑے کیلئے 46 کنال اراضی الاٹ کی، گاما پہلوان کے اکھاڑہ نہ بنانے پر متروکہ وقف املاک بورڈ کی اراضی پنجاب حکومت کو دے دی گئی، میونسپل کارپوریشن اوکاڑہ کو یہ اراضی چلڈرن پارک اور دیگر مفاد عامہ کے استعمال کے لئے دی گئی، متروکہ وقف املاک بورڈ کے سٹاف کیلئے آفس بنانا ہے، عدلت سے استدعاہے کہ ٹی ایم اے سے 46 کنال اراضی لیکر متروکہ وقف املاک بورڈ کے حوالے کرنے کا حکم دیاجائے،ڈی سی اوکاڑہ نے عدالت کوبتایا کہ اراضی پر بچوں کے لئے جناح پارک کے نام سے پارک بنائی جا چکی ہے، چلڈرن پارک کو عوامی مقاصد کے لئے استعمال کیا جا رہا ہے جس کے بعدعدالت نے وفاق کی پنجاب حکومت سے 46 کنال اراضی کی ملکیت لینے کی درخواست مسترد کر دی۔
درخواست مسترد