عمران خان کس حکومت اور کون سے میڈیاکی بات کررہے ہیں؟: مریم اورنگزیب 

  عمران خان کس حکومت اور کون سے میڈیاکی بات کررہے ہیں؟: مریم اورنگزیب 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(آئی این پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب  نے کہاہے انہیں وزیراعظم عمران خان کی ذہنی حالت پر شد ید تشویش ہے، میڈیا آزاد،میڈیا پر کوئی پاپندی نہیں، ہم واحد حکومت جس نے میڈیا کو آزاد رکھا ہوا ہے، عمران صاحب کس حکومت اور کون سے میڈیا کی بات کر رہے ہیں؟،عمران صاحب آپ ذہنی توازن کھو بیٹھے ہیں یا عوام کو پاگل سمجھتے ہیں؟۔ جمعہ کو وزیراعظم کے ڈیجیٹل میڈ یا ڈویلپمنٹ پروگرام کی تقریب سے خطاب پرردعمل میں مریم اورنگزیب نے کہاعمران صاحب آج اگر ملک میں فیک نیوز پہ پاپندی ہوتی تو آپ کی تقریر میڈیا پہ نشر نہ ہو سکتی۔آپ کی تقریر کا ہر لفظ فیک نیوز کی عالمی تشریح کے زمرے میں آتا ہے۔آپ پر تنقید جھوٹی اور آپ جو صبح، شام اور رات دوسروں پہ جھوٹے الزام لگاتے ہیں وہ میڈیا دکھائے تو سچ؟۔عمران صاحب آپ نے منتخب وزیراعظم کیخلاف ڈی چوک پہ سازش کی۔عمران صاحب آپ کو جادو نے نہیں فیک تقریروں نیوز اور فیک ووٹوں نے وزیراعظم بنایا ہے۔جب آپ کی فیک نیوز میڈیا چلائے تو میڈیا کو شاباش اور جب آپ پہ تنقید ہو تو تکلیف؟۔عمران صا حب نے ہر سیکنڈ ہر منٹ ہر گھنٹہ منتخب وزیراعظم نواز شریف کیخلاف جھوٹ بولا اور آج تک بول رہے ہیں۔ آپ نے غیر ملکی صحافیوں کو اپنے دفتر بلا کر شہباز شریف کیخلاف فیک نیوز پلانٹ کروائی۔ آپ جو دوسروں کیخلاف کہیں وہ سب سچ اور آپ کے بارے میں تنقید فیک نیوز؟،میڈیا آپ کی آٹا چوری بجلی گیس دوائی کی چوری کی بات کرے تو فیک نیوز۔ مریم اورنگزیب نے کہاوزیراعظم کے اختیارات کو استعمال کر کے ایف آئی اے کے ڈی جی کو سیاسی مخالفین کیخلاف جھوٹے کیسز بنانے کو کہیں تو جائز،جب آپ کے منتخب وزیراعظم کیخلاف 120 دن کے دھرنے کو چوبیس گھنٹے میڈیا لائیو دکھائے تو میڈیا ٹھیک تھا۔جب آپ دوسروں کی ماں، بیٹیوں، بہنوں پہ جھوٹے الزام لگائیں اور میڈیا دکھائے وہ جائز، قرضہ، مہنگائی، بیروزگاری، معاشی تباہی، غربت تاریخ کی بلند ترین سطح پہ ہے میڈیا کیا رپورٹ کرے؟،پٹرول اور ڈالر کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پہ آپ بتائیں میڈیا کیا رپور ٹ کرے؟۔مہنگائی اور بیروزگاری کی بلند ترین سطح کو میڈیا کم ترین کیسے کرے؟۔ترقی کی شرح تاریخ کی کم ترین شرح کو میڈیا کیسے بڑھا ئے؟۔پچاس لاکھ لوگ بیروزگار ہو گئے میڈیا کیا رپورٹ کرے؟۔آٹا سے روپیہ اور چینی سے روپیہ ہو گئی میڈیا کیا رپورٹ کرے؟۔اپنی نالائقی، نااہلی، جھوٹ اور کرپشن کا بوجھ میڈیا پہ نہ ڈالیں۔میڈیا ایک کروڑ نوکریاں کیسے دے اور پچاس لاکھ گھر کہاں سے لائے؟۔میڈیا پہ حملہ ہو، صحافیوں کو گولیاں لگیں، صحافی اغوا ہوں، ٹاک شوز پہ پاپندیاں لگیں، چینل بند ہوں تو میڈیا کیا رپورٹ کرے،میڈیا کی زبان بندی کیلئے کالے قانون لائے جائیں اور اپوزیشن کو سزائے موت کی چکیوں میں ڈالا جائے تو میڈیا کیا رپورٹ کرے۔
مریم اورنگزیب

مزید :

صفحہ آخر -