کراچی کے مختلف علاقوں میں تجاوزات کیخلاف آپریشن

  کراچی کے مختلف علاقوں میں تجاوزات کیخلاف آپریشن

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی کے مختلف علاقوں میں 24 ستمبر کو انتظامیہ کی جانب سے تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا گیا۔ضلع وسطی میں گلبہار پیتل گلی اور ضلع جنوبی میں 2 مقامات کلفٹن اور صدر میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا گیا۔ آپریشن کی نگرانی محکمہ انسداد تجاوزات کے سینیر ڈائریکٹر بشیر صدیقی کر رہے ہیں۔آپریشن کے دوران ضلع وسطی کے گھروں کے اور دکانوں کے آگے بنانے گئے چبوترے، گیلریاں، گیرج اور سیڑھیوں کو مسمار کیا گیا۔ ضلع ساوتھ میں مختلف قسم کی تجاوزات، ہوٹل کا سامان، ٹھیلے، پتھارے، کیبن، ریڑھی اور کھانے پینے کے مختلف اسٹال ضبط کے گئے۔آپریشن میں علاقہ اسسٹنٹ کمشنر، پولیس، رینجرز، کے الیکٹرک، سوئی گیس، کچی آبادی اور دیگر اداروں کی ٹیمیں بھی موقع رہیں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -