امریکی ریاست ٹینیسی میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک، 12 زخمی
نیویارک (این این آئی)امریکی ریاست ٹینیسی کے نواحی علاقے سپر مارکیٹ میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک اور 12 زخمی ہوگئے، جن میں بعض کی حالت نازک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست ٹینیسی کے نواحی علاقے میں سپر مارکیٹ میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک اور 12 افراد زخمی ہوگئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق حملہ آور نے بعد میں خود کو بھی گولی مار کر خودکشی کرلی۔پولیس کے مطابق فائرنگ کے واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔
ٹینیسی میں فائرنگ