کیٹگری سی کے مسافروں پر پابندیوں میں 31اکتوبرتک توسیع 

کیٹگری سی کے مسافروں پر پابندیوں میں 31اکتوبرتک توسیع 

  

کراچی(این این آئی)سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کیٹگری سی ممالک سے آنے والے مسافروں پر پابندیوں میں 31 اکتوبرتک توسیع کردی۔تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی نے نیا سفری ہدایت نامہ جاری کردیا، جس میں کیٹگری سی ممالک سے آنے والے مسافروں پر پابندی برقرار رکھا۔ڈائریکٹر ائیر ٹرانسپورٹ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا، جس میں کہا ہے کہ سی کیٹگری ممالک سے آنیوالوں کوخصوصی اجازت نامہ درکار ہو گا، عارضی سفری پابندیوں میں 31اکتوبرتک توسیع کردی گئی ہے۔نوٹی فکیشن کے مطابق سی کیٹگری میں ایران، عراق، ایتھوپیا،تھائی لینڈ،جنوبی افریقہ سمیت12ملک شامل ہیں۔سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق کیٹگری اے اور بی سے آنے والوں کو 72 گھنٹے قبل کورونا ٹیسٹ ہوگا اور مسافروں کو پاکستان پہنچنے پر قرنطینہ کی شرط پر بھی عمل کرنا ہو گا۔

کیٹگری سی ممالک 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -