کراچی: تین روزہ زیرو کاربن ورکشاپ اختتام پذیرہوگئی
کراچی(پ ر)ہیریٹیج فاؤنڈیشن آف پاکستان کی جانب سے ایم اے جناح روڈ کے قریب ڈینسو ہال راہگزار واکنگ اسٹریٹ پر تین روزہ زیرو کاربن ورکشاپ کامیابی کے ساتھ اختتام پذیرہوئی۔یاد رہے کہ یہ شہر کا پہلا کم کاربن والا خوبصورتی سے بنا ہوا ایکو انکلیو ہے جسے ہیریٹیج فاؤنڈیشن نے ڈی سی ساؤتھ کراچی کے اشتراک سے تیار کیاہے۔یہ ورکشاپ انٹیبو یو پاکستان)انٹرنیشنل نیٹ ورک فار ٹریڈیشنل بلڈنگ‘ آرکیٹیکچر اینڈ اربن ازم(کی جانب سے ان یونیورسٹیوں کے شرکاء کیلئے منعقد کی گئی جو زیرو کاربن اقدام میں حصہ لے رہے ہیں۔ تقریب میں یونیورسٹیز کے طلباء اور ان کے دوست‘ فیکلٹی ممبران‘ میڈیا کے ممبران‘ ہیریٹیج فاؤنڈیشن اور انٹیبو کے ممبران نے شرکت کی۔ اس موقع پر ڈی سی ساؤتھ ارشاد علی سودھر نے زیرو کاربن لاگ یونٹ کا افتتاح کیا۔واضح رہے کہ انٹیبو پاکستان گزشتہ چند سالوں سے زوم لیکچرز اور مباحثوں کے ذریعے یاسمین لاری کے لو کاسٹ زیرو کاربن اسٹریکچرکو فروغ دینے کے مشن کی حمایت کررہا ہے۔ان کا تازہ ترین وینچر تعمیر شدہ ماحولیاتی مداخلت کے ذریعے خواتین کی مضبوطی اور ان کے وقار میں اضافہ ہے۔اس وینچر کے تحت ملک بھر کی جامعات کے آرکیٹیکچر کے طلباء کی تربیت کا عمل شروع کیا جارہا ہے جس میں ہر کیمپس کے طلباء کو ورلڈ ہیبی ٹیٹ کے فاتح ارتھن پاکستان چولہااور بیمبو لاگ یونٹ کی تعمیر کے لئے تربیت‘ رہنمائی اور فنڈنگ فراہم کی جائے گی۔اس تقریب میں کراچی کی این ای ڈی یونیورسٹی نے شرکت اور لائیو اسٹریم کیا تاکہ جامشورو‘ لاہور‘ ملتان‘ پشاور اور کوئٹہ کی جامعات کے طلباء بھی اس سے مستفید ہوسکیں۔ عالمی کوششوں کے ایک حصے کے طور پر‘ مبصرین کو پولیٹیکنیکو دی میلانو‘ اٹلی جبکہ براک یونیورسٹی‘بنگلہ دیش‘اور یونیورسٹی آف گلاسکو یوکے نے ہیریٹیج فاؤنڈیشن۔برٹش کونسل۔واؤ نے زیرو کاربن پروگرام کے تحت شرکت کی۔بعد ازاں ہیریٹیج فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام راہگزار چوک کے طالب علموں کی جانب سے بنائے گئے بیمبو لاگ کا افتتاح کرتے ہوئے ربن کاٹنے کی تقریب منعقد ہوئی جس کے بعد اعزازی سیکریٹری انٹیبو پاکستان اور ڈائریکٹر ہیریٹج فاؤنڈیشن شہناز رمزی کی جانب سے کورٹ ون میں تقریب کی مزید کارروائی عمل میں آئی۔شہناز رمزی کے استقبالیہ خطاب کے بعدسی ای او ہیریٹج فاؤنڈیشن اور انٹیبوکی بانی چیئرپرسن انٹیبوپاکستان یاسمین لاری نے انٹیبو کی جانب سے گزشتہ چند ماہ میں کئے گئے اقدامات کے حوالے سے حاضرین کو آگاہ کیا۔ڈی سی ساؤتھ ارشاد سودھر نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان کو سرسبز اور بااختیار بنانے میں ہیریٹیج فاؤنڈیشن اور انٹیبو پاکستان کی کاوشوں کو سراہا۔ ریفرشمنٹ کا اہتمام راہگزار کے کورٹ ٹو میں کیا گیا تھا۔