کراچی،دھوبی گھاٹ کے  قریب پولیس مقابلہ، اہلکار زخمی

  کراچی،دھوبی گھاٹ کے  قریب پولیس مقابلہ، اہلکار زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی کے علاقے گارڈن میں دھوبی گھاٹ کے قریب پولیس مقابلے میں اہلکار زخمی ہو گیا جبکہ ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔پولیس حکام کے مطابق گارڈن دھوبی گھاٹ کے قریب گشت پر مامور پولیس اہلکاروں نے مشتبہ افراد کو رکنے کا اشارہ کیا تاہم ملزمان نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار ٹانگ پر گولی لگنے سے زخمی ہو گیا۔زخمی اہلکار کی شناخت 45 سالہ ملک محمد نذر کے نام سے ہوئی ہے جو گارڈن تھانے میں تعینات تھا۔پولیس اہلکار محمد نذر کی ٹانگ میں گولی لگنے سے فریکچر ہوا ہے جسے ناظم آباد میں واقع نجی ہڈیوں کے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔پولیس کی جانب سے فرار ہونے والے ملزمان کی گرفتار ی کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔