ڈیرہ، چوتھی لہر بے قابو، کرونا سے 7افراد جاں بحق: ملتان رحیم یار خان میں بھی ہلاکتیں
ملتان،ڈیرہ غازیخان،رحیم یارخان،میلسی وہاڑی، خانیوال،چوٹی زیریں (سپیشل رپورٹر، خصوصی رپورٹر،سٹی رپورٹر،بیورورپورٹ،نامہ نگار،نمائندہ پاکستان،نمائندہ خصوصی) اسسٹنٹ کمشنر تونسہ محمد اسد چانڈیہ نے ملازمین کی کو رونا ویکسی نیشن نہ ہونے پر مروت ہوٹل کو سربمہر کر دیا. ایس او پیز کی خلاف ورزی پر دو دکانیں سربمہر کرنے کے ساتھ آٹھ ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا. اسسٹنٹ کمشنر نے پٹرول پمپس (بقیہ نمبر29صفحہ5پر)
کے معائنے بھی چیک کیے. پناہ گاہ میں مقیم افراد کو کھانا کی فراہمی اوردیگر معاملات چیک کیے. اسسٹنٹ کمشنر صدر نبیل احمد نے بھی اراضی ریکارڈ سنٹر کا معائنہ کیا. انہوں نے ای خدمت مرکز کا بھی دورہ کیا. احساس پروگرام کے تحت مالی امداد کی تقسیم اور دیگر معاملات کا جائزہ لیا. ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی کے حکم پر ضلع میں کورونا ویکسنیشن نہ کرانے والوں کے لئے طے کردہ پالیسی نوویکسینیشن نو سروس پر عمل شروع کردیا گیااسسٹنٹ کمشنر بختیار اسماعیل نے اس سلسلہ میں شہر کے پٹرول پمپس اور نادرہ دفتر کا دورہ کرکے ویکسئین نا کرانے والے شہریوں کو سروس کی فراہمی سے روک دیا-انہوں نے نادرہ دفتر میں نوماسک نو سروس پالیسی پر عمل یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی-اسسٹنٹ کمشنر نے بتایا کہ ضلعی انتظامیہ نے حکمانہ کی عدم تعمیل پر یکم اکتوبر سے سمز بلاک کرنے کی بھی پلاننگ کرلی ہے رہ جانے والے شہری کسی پریشانی سے بچنے کے لئے 30 ستمبر تک حفاظتی ٹیکہ لگوائیں ورنہ سماجی پابندی کا سامنا بھی کرنا پڑ سکتا ہے۔ جبکہ پنجاب میں کرونا کیسز میں کمی میں تمام طبی تعلیمی ادارے دوبارہ گزشتہ روز سے کھول گئے محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن کی جانب سے جاری احکامات کے مطابق گزشتہ روز میڈیکل وڈینٹل کالجز،نرسنگ سکولز وکالجز اور پیرا میڈیکل سکولز کھل گئے تاہم طبی تعلیمی اداروں میں ثقافتی اور تفریحی ایونٹ کرانے پر مکمل پابندی ہوگی طبی تعلیمی اداروں کے سربراہ اپنے ٹیچنگ سٹاف اور طالبعلموں کو کرونا ویکسیشن لازمی کروائیں۔سیکرٹر ی ڈی آر ٹی اے کامران انور نے کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کے حوالے سے متعدد گاڑیوں کو چیک کیا کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنیوالی 11پبلک سروس گاڑیوں کو بند کردیا خلاف ورزی کی مرتکب پائی جانیوالی والی 11گاڑیوں کو گگو، لڈن،فتح شاہ، بوریوالا سردار کے تھانوں میں بند کیا گیا سیکرٹری ڈی آر ٹی اے کامران انورنے اس موقع پر کہا کہ کمرشل گاڑیوں کے مالکان کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں بغیر ماسک کے مسافروں کو گاڑی میں نہ بیٹھنے دیا جائے انسانی جانوں کا تحفظ سب سے پہلے ہے انہوں نے مزید کہا کہ جس گاڑی میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پائی گئی اس کے خلاف سختی سے نمٹا جائے گا اور قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن وہاڑی محمد صہیب عمران نے تمام ایجوکیشن افسران کو نجی سکولوں کے ویکسینیشن کے اعدادو شمار اکٹھے کرنے کا ٹارگٹ دے دیا۔اس ضمن میں تمام مردانہ و زنانہ پرائیویٹ تدریسی وغیر تدریسی عملے کے کرونا سر ٹیفیکیٹ اکٹھا کر نیاور،15 سال یا اس سے زائد عمر کے لڑکوں اور لڑکیوں کی محکمہ صحت کے تعاون کے ساتھ ویکسینیشن مع تصاویر و ویڈیو ڈیٹا روزانہ کی بنیاد پر جمع کرانے کے ذمہ دار ی ڈی ای او سیکنڈری۔ڈی ای او ایلیمنٹری (مردانہ و زنانہ) ڈی ڈی ای او ایلیمینٹری (مردانہ و زنانہ)اسسٹنٹ ایجوکیشن افسران کے سپرد کردی کہ وہ طلبہ و طالبات کی کرونا ویکسینیشن کے لیے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر وہاڑی سے رابطہ کر کے پلا ننگ کریں نیز اگر کسی سکول کی ویکسینیشن ہو چکی ہے تو اس بارے آگاہ کریں گے سختی سے عمل درآمد کا حکم دیا گیا ہییاد رہے کہ محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیر کی جانب سے 30 ستمبر تک اساتذہ وانتظامیہ اور یکم اکتوبر سے 31 اکتوبر تک طلبہ و طالبات کے لیے ویکسینیشن کے صوبہ بھر میں 650 مراکز بنائے گئے ہیں اور موبائل ٹیمیں بھی کام کررہی ہیں ماہی چوک کی رہائشی 40 سالہ صائمہ بی بی کو کرونا وائرس کے شبہ میں ورثا نے طبی امداد کیلئے شیخ زید ہسپتال منتقل کیا جہاں طبی امداد کے باوجود وہ جانبر نہ ہو پائی ہسپتال انتظامیہ نے کرونا ایس او پیز کے تحت آبائی قبرستان میں سپردِ خاک کر دیا۔اسسٹنٹ کمشنر تونسہ محمد اسد چانڈیہ نے ملازمین کی کو رونا ویکسی نیشن نہ ہونے پر مروت ہوٹل کو سربمہر کر دیا. ایس او پیز کی خلاف ورزی پر دو دکانیں سربمہر کرنے کے ساتھ آٹھ ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا. اسسٹنٹ کمشنر نے پٹرول پمپس کے معائنے بھی چیک کیے. پناہ گاہ میں مقیم افراد کو کھانا کی فراہمی اوردیگر معاملات چیک کیے. اسسٹنٹ کمشنر صدر نبیل احمد نے بھی اراضی ریکارڈ سنٹر کا معائنہ کیا. انہوں نے ای خدمت مرکز کا بھی دورہ کیا. احساس پروگرام کے تحت مالی امداد کی تقسیم اور دیگر معاملات کا جائزہ لیا۔ ٹیچنگ ہسپتال ڈی جی خان کے فوکل پرسن ڈاکٹر خالد تحسین نے بتایا کہ ٹیچنگ ہسپتال میں کرونا کے646ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 39 کیسز مثبت اور 607 نیگیٹو رپورٹ ہو ئے،جبکہ129افراد نے اپنے آپ کو ہو م آئسولیٹ کر لیا 2 مریضوں کی حالت انتہائی خطرناک ہے ٹیچنگ ہسپتال کے کرونا وارڈ میں داخل دو خواتین فاطمہ بی بی مشتبہ کیس،زبیدہ بی بی پازیٹو کیس،پانچ مرد اللہ وسایا(نیگیٹو)،ولی محمد (پازیٹو)،مولا بخش (مشتبہ)، محمد زبیر(مشتبہ) اور محمداسلم (مشتبہ)جان کی بازی ہار گئے،جبکہ ہسپتال میں داخل7 مریضوں میں کرونا کا خدشہ پایا جارہا ہے اور فوکل پرسن ڈاکٹر خالد تحسین نے کہا کہ کرونا ایک خطرناک وباء ہے حکومتی ایس او پیز پرعمل کرکے اس سے محفوظ رہاجاسکتا ہے شہری حکومتی ایس اوپیز پر عملدرآمد یقینی بنائیں خود بھی محفوظ رہیں اور دوسروں کوبھی محفوظ رکھیں۔نشتر ہسپتال ملتان میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا میں مبتلا 01 مزید مریض جاں بحق ،اموات کی مجموعی تعداد 914 ہو گئی , زیر علاج کورونا میں مبتلا مریضوں کی تعداد 33 ہو گئی، شبہ میں 64 مریض زیر علاج، کورونا مریضوں کے لئے مختص 90 وینٹی لیٹرز میں سے صرف 10 وینٹی لیٹر خالی رہ گئے، داخل 243 مریضوں میں سے 227 مریضوں نے موذی وائرس کے خلاف ویکسی نیشن نہیں کروا رکھیتفصیل کے مطابق فوکل پرسن نشتر ہسپتال ڈاکٹر عرفان ارشد نے بتایا کہ نشتر ہسپتال کے آئی سو لیشن وارڈز میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا میں مبتلا ملتان کے رہائشی 56 سالہ شکیل احمد نے دم توڑ دیا ،یوں یکم اپریل 2020 سے 24 ستمبر 2021 کے درمیان کورونا کے باعث ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد 914 ہو گئی ہے،جبکہ نشتر ہسپتال میں زیر علاج کورونا کہ مریضوں کی تعداد 33ہو گئی ہے جن میں سے 22 مریضوں کا تعلق ملتان سے ہے,جبکہ کورونا کے شبہ میں 64 مریض زیر علاج ہیں جن کی رپورٹس کا انتظار ہے،ادھر رواں سال نشتر ہسپتال میں کورونا کے شبہ میں 7ہزار 910 افراد رپورٹ ہوئے جن میں سے 2 ہزار 898 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے،ادھر کورونا مریضوں کے لئے مختص 90 وینٹی لیٹرز میں سے صرف 10 وینٹی لیٹر خالی ہیں، جبکہ کورونا آئی سو لیشن بلاک میں بستروں کی تعداد 368 کر دی گئی ہے، جن میں سے صرف 125 خالی ہیں،ادھر ترجمان نشتر ہسپتال ڈاکٹر عرفان کے مطابق داخل 243 مریضوں میں سے 227 نے موذی وائرس کے خلاف ویکسین نہیں کروا رکھی ہے جبکہ زیر علاج کورونا میں مبتلا 33 مریضوں میں سے 30 مریضوں نے بھی کورونا ویکسین نہیں لگوا رکھی ہے۔ضلعی انتظامیہ کی کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جنرل بس سٹینڈ پر بھرپور ایکشن کیا گیا اس موقع پر کرونا حفاظتی انتظامات نہ کرنے پر 21 کمرشل گاڑیاں تھانہ بند کرکے 27 بسوں و ویگنوں کے چالان اور 1 لاکھ 18 ہزار روپے کے جرمانے عائد کئے گئے۔سیکرٹری آر ٹی اے رانا محسن نے گاڑیوں کی چیکنگ و آپریشن کی نگرانی کی اور ٹرانسپورٹرز کو کرونا ایس او پیز یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی۔اس موقع پر سیکرٹری آر ٹی اے رانا محسن کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر مسافروں کیلئے حفاظتی انتظامات کئے جارہے ہیں تاکہ کرونا وائرس کو پھیلنے سے روکا جاسکے۔انہوں نے کہا کہ ضلع بھر میں ایس او پیز پر عملدرآمد کرانے کیلئے کریک ڈاؤن جاری ہے عوام کرونا وائرس سے بچاؤ کیلئے جاری مہم میں ضلعی انتظامیہ کا ساتھ دیں۔قبل ازیں سیکرٹری آر ٹی اے رانا محسن نے جنرل بس سٹینڈ کا دورہ بھی کیا اور ٹرانسپورٹرز کی جانب سے کرونا ایس او پیز کے حوالے سے اقدامات بھی جائزہ لیا۔