ڈیرہ،زرتاج گل کا لٹریسی سنٹر کا افتتاح،کلاسز کا معائنہ

ڈیرہ،زرتاج گل کا لٹریسی سنٹر کا افتتاح،کلاسز کا معائنہ

  

ڈیرہ غاز یخان(سٹی رپورٹر)وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل وزیر نے سنٹرل جیل میں این سی ایچ ڈی کی طرف سے قائم کئے گئے لٹریسی سنٹر کا افتتاح کیااورکلاسز کا معائنہ کرتے ہوئے نو عمر قیدیوں میں نصابی کتب تقسیم کیں۔ انہوں نے جیل کی مختلف (بقیہ نمبر1صفحہ5پر)

بیرکس کا معائنہ،خواتین قیدیوں کے مسائل سنے اور قیدیوں کیلئے تیار کھانا کھا کر معیار چیک کیا۔سپرنٹنڈنٹ جیل سے سنٹرل جیل میں سہولیات اور مسائل بارے گفتگو کی۔اس موقع پر وزیر مملکت کو یاددگاری شیلڈ بھی پیش کی گئی۔وزیر مملکت نے شجرکاری مہم کے تحت جیل کے لان میں پودا بھی لگایا۔وزیر مملکت زرتاج گل وزیر نے نیشنل کمیشن فار ہیومن ڈویلپمنٹ کے دفتر کا دورہ کیا. ڈپٹی ڈائریکٹر راشد نسیم نے وزیر مملک کو این سی ایچ ڈی کے بارے میں بریفنگ دی۔  پی ٹی آئی ویمن کی ونگ کی عہدیدار،گرلز گائیڈ اور ڈیجیٹل اینڈ سوشل میڈیا ٹیم کے کنوینئر اور ڈپٹی کنوینئر بھی موجود تھے۔موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت نے شہر کے وسط میں موجود کشمیر پارک کا بھی دورہ کیا۔کلین اینڈ گرین پاکستان اور مون سون شجرکاری مہم کے تحت پودا لگایا وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل وزیر نے کہا کہ موسمیاتی تغیر اورکرہ ارض کے درجہ حرارت میں کمی کا واحد اور آسان حل شجرکاری ہے۔مون سون کی جاری مہم کے دوران ملک میں پچاس کروڑ اور ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں متعلقہ محکموں اور عوام کے تعاون سے اٹھارہ لاکھ پودے لگائے جائیں گے۔وزیر اعظم عمران خان کے ٹین بلین ٹری سونامی کو کامیاب کرنے کیلئے سب کو کردار ادا کرنا ہوگا۔

زرتاج گل

مزید :

ملتان صفحہ آخر -