دنیا پور،جعلی کسان کارڈ فارم بنانے پر دو افراد گرفتار

دنیا پور،جعلی کسان کارڈ فارم بنانے پر دو افراد گرفتار

  

 لود ہرا ں (نمائندہ پاکستان) اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت توسیع شاہداقبال چیمہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے (بقیہ نمبر2صفحہ5پر)

ہوئے بتایا کہ موضع جمالہ کے نمبر دار عزیز خاں نے یونین کونسل لدھا بوہڑ کے فیلڈ اسسٹنٹ محمد سجاد عمران کو اطلاع دی کہ ملزمان ان کے ڈیرہ پر خود کو سرکاری اہلکار ظاہر کر کے کاشتکاروں سے فی کس 50روپے اور شناختی کارڈ کی کاپی وصول کر کے کسان کارڈ فارم بنا رہے ہیں۔جس پر میں نے فیلڈ اسسٹنٹ محمد سجاد،ٹیکنیکل اسسٹنٹ محکمہ زراعت محمد بلال کانجو کے ہمراہ    موقع پر پہنچ گئے۔جہاں ملزمان سجاد حسین ولد یونس اور امانت علی ولد منیر کسان کارڈ فارم بنانے میں مصروف تھے۔ ملزمان سے 44پر شدہ کسان کارڈ وصولی فارم بمعہ شناختی کارڈ کی کاپیاں جن پر کاشتکاروں کا مکمل ڈیٹا فل تھا اور 2عدد تعلیمی اداروں کے جعلی کارڈ برآمد کر لئے۔شاہد اقبال نے مزید بتایا کہ ملزمان اس ڈیٹا کا غلط استعمال کر کے گورنمنٹ کی طرف سے غریب کسانوں کو فراہم کردہ سبسڈی کی رقم ہڑپ کرتے ہیں ملزمان نے خود کو سرکاری اہلکار ظاہر کر کے اور جعلی دستاویزات تیار کرتے ہیں۔ملزمان کو پکڑ کر پولیس تھانہ صدر دنیاپور کے حوالے کر دیا گیا ہے۔اور تھانہ صدر پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔

گرفتار

مزید :

ملتان صفحہ آخر -