میلسی:بداخلاقی کیس،مجرم کو عمر قید،جرمانہ ادا کرنیکا حکم

میلسی:بداخلاقی کیس،مجرم کو عمر قید،جرمانہ ادا کرنیکا حکم

  

 میلسی(نامہ نگار)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج میلسی شاہد جاوید نے  دوشیزہ کے ساتھ زبردستی بد اخلاقی کے مجرم کو جرم ثابت ہوجانے پر عمرقید۔جرمانے اور ہر جانے کی سزا سنا دی۔استغاثہ کے مطابق مجرم آصف نے دوشیزہ "ث"کو اغوا کر کے  بد اخلاقی کی جس پر(بقیہ نمبر4صفحہ5پر)

 تھانہ مترو میں 376 ت پ کے تحت مقدمہ درج ہوا۔ فاضل عدالت کے روبرو وکیل استغاثہ نے دلا ئل پیش کیے جن سے اتفاق کرتے ہوئے فاضل ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شاہد جاوید نے جرم ثابت ہونے پرمجرم آصف کو عمر قید،50 ہزار جرمانے اور 3لاکھ روپے ہرجانے  کے طور پر متاثرہ کو ادا کر نے کی سزا سناء۔عدم ادا ئیگی جر مانے کی صورت میں ملزم کو مزید قید بھگتنا ہوگی۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -