بائیکو پٹرولیم کا ختم ہونیوالے  مالی سال کیلئے نتائج کااعلان

بائیکو پٹرولیم کا ختم ہونیوالے  مالی سال کیلئے نتائج کااعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
  ملتان (پ ر)بائیکو پٹرولیم نے جون، 2021کو ختم ہونے (بقیہ نمبر5صفحہ5پر)
والے مالی سال کیلئے مالیاتی نتائج کا اعلان کردیا مجموعی منافع 2.5 گنا اضافہ کے ساتھ 8.1 بلین روپے جبکہ خالص منافع 3.6بلین روپے رہا  ملتان:24، 2021 پاکستان کی سب سے بڑی مربوط آئل ریفائننگ کمپنی بائیکو پٹرولیم پاکستان لمیٹڈ (بائیکو) نے 30جون، 2021کو ختم ہونے والے مالی سال کیلئے مالیاتی نتائج کا اعلان کیا ہے۔ سخت کاروباری حالات کے باوجود کمپنی کی رواں مالی سال کے دوران آمدن 142.1 بلین روپے رہی اور 8.1 بلین روپے کا منافع حاصل ہوا جبکہ گزشتہ سال آمدن 173.8بلین روپے اور منافع2.9 بلین روپے تھا۔خالص منافع 3.6 بلین روپے(0.67 فی حصص)رہا جبکہ گزشتہ سال سال خالص نقصان 2.4 بلین (0.46 روپے فی حصص) تھا۔  مالی سال کے دوران آئل ریفائنریزکیلئے آپریشنل حالات کافی مشکل رہے۔ ایک طرف تیل کی قیمتوں اور آئل کی طلب میں اضافہ ہواجس کی بڑی وجہ عالمی معیشت کی بحالی تھی جس سے آئل سیکٹر کو سکھ کا سانس ملا۔موٹر سپرٹ اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی فروخت میں اضافہ کے ساتھ پاکستان میں آئل کھپت کی کورونا وبا سے پہلے کی سطح کی بحالی شروع ہوئی۔ بائیکو کے کروڈ آئل کے آرڈر دینے کے نظام کی موثر مینجمنٹ سے آمدنیوں پر مثبت اثرمرتب ہوا۔ دوسری طرف معیشت پر کورونا وبا کے اثرات کا سلسلہ جاری ہے اور کورونا کی نئی لہر کی وجہ معاشی سست روی کاخطرہ بدستور موجود ہے۔ مزید برآں فرنس آئل کی کھپت میں مسلسل کمی بھی مسلسل ایک چیلنج ہے۔  بائیکو درآمدی پٹرول اور ڈیزل پر ملک کے انحصار کوکم کرتے ہوئے صارفین کو اعلی معیار اور ماحول دوست فیول کی فراہمی کے لئے پرعزم ہے۔اس حکمت عملی کے ساتھ بائیکو اپنی تنصیبات کو اپ گریڈ اور جدید خطوط پر استوار کر رہی ہے۔  بائیکو مارکیٹ کے موجودہ حالات کے تناظر میں نئی آئل ریفائننگ پالیسی کی تشکیل کیلئے حکومت پاکستان کے اقدام کا خیر مقدم کرتی ہے کیونکہ 1997 میں آخری پٹرولیم پالیسی کے بعد سے نئی پالیسی متعارف نہیں کرائی گئی۔ کمپنی امید کرتی ہے کہ نئی پالیسی سے پٹرولیم انڈسٹری میں ترقی کا نیا دور شروع ہوگا۔
اعلان