پی پی رہنماؤں کی ایم این اے جعفر لغاری سے ملاقات

پی پی رہنماؤں کی ایم این اے جعفر لغاری سے ملاقات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
جام پور(نامہ نگار) پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق ممبر قومی اسمبلی کے امیدوار مخدوم کلیم الدین کوریجہ اور ایم پی اے مخدوم عثمان اکبر محمود کی تحریک انصاف کے ممبر قومی اسمبلی سردار محمد جعفرخان لغاری سے ملاقات۔ ملکی اور افغانستان اور مقامی سیاسی صورت حال پر تبادلہ (بقیہ نمبر7صفحہ5پر)
خیال کیا علاقائی ترقی اور عوام کے خوشحالی کے لیے اقدامات اٹھانے اور خواجہ فرید یونیورسٹی کے قیام کے لیے فنڈز کے اجرا کا مطالبہ۔ تفصیل کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق ایم این اے کے امیدوار مخدوم کلیم الدین کوریجہ اور ممبر صوبائی اسمبلی مخدوم عثمان اکبر محمود نے لاہور میں لغاری ہاوس میں ممبر قومی اسمبلی سردار محمد جعفرخان لغاری۔ اور ان کی ایلہ ڈاکٹر مینا جعفرخان لغاری سے ملاقات کی۔ ملاقات میں ملکی اور افغانستان کی صورت حال۔ اور مقامی گروپ بندی اور متوقع امیدواروں کے ناموں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ممبر قومی اسمبلی سردار محمد جعفر خان لغاری نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان عوام کے حقیقی خیر خواہ ہیں۔ ملک کو کرونا اور دیگر بحران سے نکالنے کے لیے ان کی کاوشیں قابل ستائش ہیں۔ افغانستان سے تبادلہ خیال کے مثبت نتائج برامد ہونے کے علاوہ بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا نام بلند ہو ا ہے۔ علاوہ ازیں ضلع راجن پور میں لغاری۔ دریشک اور مزاری اتحاد قائم رکھتے ہوئے ائیندہ الیکشن میں مشاورت سے امیدوار میدان میں اتارنے پر اتفاق کیا گیا۔ بعد ازاں سابق ایم این اے کے امیدوار وخان وادہ فرید مخدوم کلیم الدین کوریجہ کے اعزاز میں سابق ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر مینا جعفرخان لغاری کی طرف سے اعشایہ دیا گیا۔
ملاقات