شان رحمت اللعالمین تقریبات 33صوبائی وزراء، مشیر فوکل پرسن مقرر
ملتان (نیوز رپورٹر)حکومت پنجاب کی جانب سے ملتان سمیت صوبہ بھر میں شان رحمت اللعالمین کے سلسلے میں منعقد کی جانیوالی تقریبات کے انتظامات کی مانیٹرنگ(بقیہ نمبر28صفحہ5پر)
کے 33 صوبائی وزرا و مشیران کو ڈسٹرکٹ سطح پر فوکل پرسن مقرر کردیا ہے پنجاب حکومت کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ملتان ڈویژن میں ضلع وہاڑی میں صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ محمد جہانزیب خان کھچی، خانیوال و لودھراں کے اضلاع کے لیئے صوبائی وزیر زراعت سید حسین جہانیاں گردیزی اور ملتان ڈسٹرکٹ میں صوبائی وزیر ڈاکٹر اختر ملک تقریبات و انتظامات کی مانیٹرنگ کے لیئے فوکل پرسن مقرر کیئے گئے ہیں۔
مقرر