ایڈیشنل آئی جی سے فیصل گلزار کی الوداعی ملاقات، پھول پیش

ایڈیشنل آئی جی سے فیصل گلزار کی الوداعی ملاقات، پھول پیش

  

 ملتان (خصو صی رپورٹر) ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن ریٹائرڈ ظفر اقبال اعوان سے راجن پور سے تبدیل ہونے والے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر(بقیہ نمبر27صفحہ5پر)

 فیصل گلزار نے الوادعی ملاقات کی ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب نے فیصل گلزار کی بطورڈی پی او راجن پور تعیناتی کے دوران خدمات کو سراہا اور انہیں یادگاری شیلڈ دی کیپٹن ریٹائرڈ ظفر اقبال اعوان نے کہا کہ تبادلہ سرکاری ملازمت کا لازمی جزو ہے لیکن افسر کا اخلاق اور جائے تعیناتی پر پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کی احسن انداز سے  انجام دہی بہت سی مثبت یادوں کا سبب بنتی ہے انہوں نے فیصل گلزار کی نئی ذمہ داریوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا واضح رہے کہ فیصل گلزار کی نئی تعیناتی اوکاڑہ میں بطور ڈسٹرکٹ پولیس افسر کی گئی ہے ڈی پی او فیصل گلزار نے کیپٹن ریٹائرڈ ظفر اقبال اعوان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب کی قیادت اور راہنمائی میں انہیں بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا جس سے پیشہ ورانہ فرائض کی انجام دہی میں سہولت ملی۔

ملاقات

مزید :

ملتان صفحہ آخر -