جعلی ویکسنیشن سرٹیفکیٹ،مرکزی ملزم عمران صادق ایف آئی اے کے حوالے

   جعلی ویکسنیشن سرٹیفکیٹ،مرکزی ملزم عمران صادق ایف آئی اے کے حوالے

  

 ملتان (خصو صی رپورٹر  )جوڈیشل مجسٹریٹ ملتان نے رقم کے عوض جعلی ویکسنیشن سرٹیفکیٹ بنانے کے مقدمہ میں ملوث ملزم عمران صادق کو تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر ا(بقیہ نمبر26صفحہ5پر)

یف آئی اے کے حوالے کرنے کا حکم دیا ہے۔ قبل ازیں فاضل عدالت میں پولیس تھانہ ایف آئی اے کے مطابق ملزم سے جعلی انٹریز کی ڈیٹیل اور شواہد برآمد کرنے ہیں،ملزم عمران کو جعلی انٹریز کے ذریعے سرٹیفکیٹ بنانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ دوران تفتیش غیرملکی ویکسین فروخت کئے جانے کا انکشاف بھی ہوا یے، ملزم کو 27 ستمبر کو دوبارہ عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

حوالے

مزید :

ملتان صفحہ آخر -