ملتان:توہین عدالت کی درخواست پر صوبائی سیکرٹری ہیلتھ کو نوٹس

ملتان:توہین عدالت کی درخواست پر صوبائی سیکرٹری ہیلتھ کو نوٹس

  

ملتان (خصو صی رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ کے جج مسٹر جسٹس سلطان تنویر احمد نے عدالت عالیہ کے حکم کے باوجود لیڈی ڈاکٹر کو ریگولرائز نہ کرنے اور الٹا (بقیہ نمبر25صفحہ5پر)

اسکی تنخواہ روک دینے کے خلاف توہین عدالت کی رٹ پر صوبائی سیکرٹری ہیلتھ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 28 ستمبر کو پیراوئزز کمنٹس اور رپورٹ طلب کرلی ہے۔ قبل ازیں عدالت عالیہ میں ڈاکٹر زرغونہ نے کونسل محمد عامر خان بھٹہ کے ذریعے درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ عدالت عالیہ نے مستقل کرنے کی درخواست کو اپیل بناکر صوبائی سیکرٹری ہیلتھ کو بھجوایا اور ایک ماہ میں داد رسی کی ہدایت کی تھی۔اس دوران پیٹشنر کے خلاف کوئی منفی ایکشن نہ لیا جائے لیکن اسکی تنخواہ روک دی گئی ہے۔

نوٹس

مزید :

ملتان صفحہ آخر -