توہین عدالت کی درخواست پر سیکرٹری انہار سیف انجم کو نوٹس

توہین عدالت کی درخواست پر سیکرٹری انہار سیف انجم کو نوٹس

  

 ملتان (خصو صی رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ کے جج مسٹر جسٹس سلطان تنویر احمد نے عدالت کے احکامات سے روگردانی اور پٹیشنر کی داد رسی نہ کرنے کے (بقیہ نمبر24صفحہ5پر)

حوالے سے توہین عدالت کی درخواست پر سیکرٹری محکمہ انہار سیف انجم کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 28 ستمبر کو جواب طلب کرلیا ہے۔ عدالت نے اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل وسیم الدین ممتاز کو ہدایت کی ہے کہ وہ سیکرٹری کو عدالتی احکامات کے بارے میں آگاہ کریں۔ قبل ازیں عدالت عالیہ میں محکمہ انہار مظفرگڑھ کے ایگزیکٹو انجینئر کینال پرویز اقبال اعوان نے محکمہ کی جانب سے اظہارِ وجوہ کے نوٹس کو چیلنج کرتے ہوئے درخواست دائر کی تھی جس پر عدالت عالیہ نے شوکاز نوٹس کا معطل کردیا اور سیکرٹری کو ہدایت کی تھی کہ وہ مزید ایکشن لینے سے باز رہیں لیکن سیکرٹری انہار نے عدالت عالیہ کے حکم کی پرواہ نہ کرتے ہوئے انہیں  اسی وجہ کی بنیاد پر نیا شوکاز نوٹس جاری کردیا جس کے خلاف پٹیشنر نے توہین عدالت کی درخواست دائر کردی ہے۔

نوٹس

مزید :

ملتان صفحہ آخر -