سینیٹر عون عباس بپی کی پی ٹی آئی رہنماؤں،کارکنوں سے ملاقاتیں 

سینیٹر عون عباس بپی کی پی ٹی آئی رہنماؤں،کارکنوں سے ملاقاتیں 

  

  کرم پور (نمائندہ پاکستان) سنیٹر ملک عون عباس  بپی صدر پی ٹی آئی جنوبی پنجاب سے جنرل سیکرٹری  انصاف ویلفئر نگ (بقیہ نمبر23صفحہ5پر)

جنوبی پنجاد کے جنرل سیکرٹری چوہدری طاہر انور واہلہ نے پارٹی کارکنان کے ہمراہ ملاقات کی اور صدر جنوبی پنجاب بننے پر مبارکباد دی۔ ا س موقع پر انصاف ویل ویلفیر ونگ جنوبی پنجاب کے جوائنٹ سیکرٹری مہر شبیر احمد سیال بھی موجود تھے۔  ملک عون عباس بپی نے کہاکہ کارکنان پارٹی کا قیمتی اثاثہ ہیں ان کو ساتھ لیکر چلیں گے  بلکہ ورکر کو قدرتی نگاہ سے دیکھا جائے گا۔تحریک انصاف اب جنوبی پنجاب میں مضبوط ہو گی۔ ورکروں کے مسائل سمجھتے ہیں۔تحریک انصاف اگلے 2سالوں میں مہنگائی کنٹرول کرے گی۔اور ترقیاتی کاموں کا جنوبی پنجاب میں جال بچھائے گی۔ کارکنان کی رائے کو بلدیاتی و قومی انتخابات میں ٹکٹ دینے میں ان کی رائے کا احترام کیا جائے گا۔

ملاقاتیں 

مزید :

ملتان صفحہ آخر -