سابق ایم این اے سیف الدین کھوسہ کی عوامی رابطہ مہم تیز، ملاقاتیں 

سابق ایم این اے سیف الدین کھوسہ کی عوامی رابطہ مہم تیز، ملاقاتیں 

  

  کوٹ چھٹہ(نامہ نگار) سابق ایم این اے و رہنما تحریک انصاف سردار سیف الدین خان کھوسہ کی حلقہ این (بقیہ نمبر22صفحہ5پر)

اے 192 کوٹ چھٹہ میں دبنگ انٹری نے دھوم مچا دی سردار سیف الدین خان کھوسہ کی جانب سے عوامی ڈور ٹو ڈور رابطہ مہم کے دوران درجنوں ن لیگی رہنماں نے پی ٹی آئی کھوسہ گروپ میں شمولیت کا اعلان کیا جس میں یونین کونسل ہزارہ موضع پنڑ کے عبدالغفور خان ملکانی اور یونین کونسل بستی جلبانی سے گل محمد ملکانی نے اپنی برادری سمیت ن لیگ لغاری گروپ چھوڑ کر پاکستان تحریک انصاف سردار سیف الدین کھوسہ گروپ میں شمولیت کا اعلان کیا اس موقع پر سردار سیف الدین خان کھوسہ کا کہنا تھا کہ لوگ عمران خان کے نظریے اور ویژن سے اتفاق کرکے پی ٹی آئی میں شامل ہورہے ہیں پی ٹی آئی کھوسہ گروپ میں نئے شامل ہونے والوں کو خوش آمدید کہتے ہیں کھوسہ گروپ نے ہمیشہ عوامی مسائل کے حل کو ترجیح دی ہے مزید انہوں نے کہا حلقہ این اے 192 اور پی پی 292 کے عوام ملک دشمن جماعتوں کو ووٹ نہیں دیں گے پی ٹی آئی نے ملک کی بہتری کیلئے کام کیے ہیں اس موقع پر سردار طارق خان جلبانی سید ابراہیم شاہ سابق چیئرمین یوسی جکھڑ امام شاہ فلک شیر خان چانڈیہ  درمحمد خان جتوئی سیف اللہ خان ملکانی ڈاکٹر محمد خان جتوئی درمحمد خان جتوئی مشتاق خان جتوئی سابق امیدوار چیئرمین  حمید خان سملک اللہ بچایا پنڑ عبدالقیوم خان جتوئی عبدالرف خان ڈاکٹر ظہور احمد خان لسکانی جتوئی رانا عبد اللہ میاں عرفان کانگڑ  عبدالمجید خان قسمانی دیگر معززین علاقہ وا کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کیں۔

ملاقاتیں 

مزید :

ملتان صفحہ آخر -