خاتون سمیت 2افراد قتل، مختلف شہروں میں حادثے، 3جاں بحق 

خاتون سمیت 2افراد قتل، مختلف شہروں میں حادثے، 3جاں بحق 

  

رحیم یارخان،مظفر گڑھ،گگو منڈی،چشتیاں،راجن پور(نامہ نگار،نمائندہ پاکستان،ڈسٹرکٹ رپورٹر)چک نمبر33 فتح میں احاطہ تنازعہ پر ماجد، عدنان، محمد عثمان، یونس، محمد آصف، محمد ساجد وغیرہ نے اسلحہ اور عینی سبل اور لاٹھیوں سے فائرنگ کر کے ایک شخص محمد یونس کو ہلاک کردیا جبکہ دو افراد شہباز احمد، محمد اشفاق اور شاہ سوار کو زخمی کردیا۔ اس کے علاوہ فائرنگ کے نتیجہ میں ایک بچھڑ اور ایک کٹا بھی ہلاک ہو گیا۔ پولیس(بقیہ نمبر20صفحہ5پر)

 رپورٹ کے مطابق ملزمان اور مدعی کے درمیان ایک احاطے کا تنازعہ چل رہا تھا وقوعہ کے وقت مقتول اور زخمی اپنے مکان کے سامنے بیٹھے ہوئے تھے۔ ملزمان نے آ کر ان پر عملہ کر دیا۔ اور فائرنگ کے نتیجہ میں ایک شخص اور دو جانور بھی ہلا ک ہو گئے۔ صدر پولیس نے مقتول کے بھتیجے زخمی شہباز احمد کی رپورٹ پر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔  بستی محمد پورہ کی رہائشی شمشاد بی بی کی شادی تقریباً 22سال قبل مسمی اللہ رکھا سے ہوئی جس کے ہاں تین بچے پیدا ہوئے لیکن شادی کے 8سال بعد شمشاد بی بی نے اللہ رکھا سے طلاق لے کر اس کے بھائی اللہ دتہ عرف وکی سے شادی کر لی جن کے دو بچے پیدا ہوئے ملزم اللہ دتہ کو مبینہ طور پر شمشاد بی بی کے چال چلن پر شبہ تھا اور ان میں اکثر جھگڑا رہتا تھا جس پر تقریباً دو ماہ قبل شمشاد بی بی نے طلاق لے کر اللہ دتہ کا گھر چھوڑ دیا تھا اور اپنے بچوں کے ساتھ کرایہ کے مکان میں رہنے لگی مقتولہ کے بھائی محمد نواز کے مطابق گزشتہ رات وہ اپنی بہن کے گھر سویا ہوا تھا کہ رات چار بجے کے قریب فائر کی آ واز سن کر اس کی آ نکھ کھل گئی تو اس نے شمشاد بی بی کے کمرے میں جا کر دیکھا تو ملزم اللہ دتہ شمشاد بی بی پر فائرنگ کر رہا تھا اور وہ خون میں لت پت پڑی تھی جو موقع پر ہی ہلاک ہو گئی وقوعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو آر ایچ سی گگو منتقل کر دیا جبکہ ملزم پولیس اسٹیشن گگو میں پیش ہو گیا جسے پولیس نے حراست میں لے لیا   پولیس  نے اللہ دتہ کے خلاف زیر دفعہ302ت پ مقدمہ درج کر لیا ہے مسافر وین موٹرسائیکل تصادم میں ایک شخص جاں بحق باپ بیٹا شدید زخمی،ریسکیو 1122 کنٹرول روم کے مطابق مظفرگڑھ ملتان روڈ پر بھٹہ پور فلائی اوور کے قریب مسافر وین اور موٹرسائیکل میں تصادم کے نتیجہ میں تلیری پل مظفرگڑھ کے رہائشی 3 افراد شدید زخمی ہو گئے،اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 ایمبولینس سٹاف نے جائے حادثہ پر پہنچ کر زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد  فراہم کرنے کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال مظفرگڑھ منتقل کر دیا، جہاں پہنچ کر 39 سالہ عاشق حسین نے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ دیا جبکہ 45 سالہ محمد سعید ولد نور محمد اور 14سالہ سلمان ولد محمد سعید ہسپتال میں زیر علاج ہیں، حادثہ لاپرواہی سے غلط اوور ٹیک کرنے کے باعث پیش آیا۔  ماچھی گوٹھ کا رہائشی 40 سالہ کریم بخش اپنے موٹر سائیکل پر سوار ہو کر جا رہا تھا کہ تیز رفتاری کے باعث سامنے سے آنے والے موٹر سائیکل سوار سے ٹکرا گیا اور شدید زخمی ہو گیا ورثا نے طبی امداد کیلئے شیخ زید ہسپتال منتقل کیا جہاں طبی امداد کے باوجود وہ جانبر نہ ہو پایا اور دم توڑ گیا۔راجن پور،انڈس ہائی وے پر ٹرالر کی ٹکر سے راہ گیر جاں بحق، متوفی کی تاحال شناخت نہ ہو سکی لاش ہسپتال منتقل کر دی گئی تفصیلات کے مطابق نامعلوم شخص انڈس ہائی وے کراس کر رہا تھا کہ جنرل بس اسٹینڈ کے قریب تیز رفتار ٹرالر کی زد میں آگیا اور موقع پر جانبحق ہو گیا ریسکیو 1122 کی ٹیم نے متوفی کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا تاحال متوفی کی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔

حادثات

مزید :

ملتان صفحہ آخر -