ڈسٹرکٹ کوارڈینیٹشن کمیٹی کا اجلاس،ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ

ڈسٹرکٹ کوارڈینیٹشن کمیٹی کا اجلاس،ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لودھراں (نمائندہ پاکستان)ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن کمیٹی کا اجلاس ممبرقومی اسمبلی و وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے مواصلات میاں شفق آرائیں کی زیر صدارت ڈپٹی کمشنر آفس کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ممبر صوبائی اسمبلی نذیر خان بلوچ، ڈپٹی کمشنر(بقیہ نمبر9صفحہ5پر)
 فلائٹ لیفٹیننٹ(ر)عمران قریشی،رہنما پاکستان تحریک انصاف نواب امان اللہ خان، طاہر خان ملیزئی، ڈسڑکٹ پولیس آفیسر عبدالرف بابر سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے سربراہان تینوں تحصیلوں کے چیف میونسپل آفیسرز شریک تھے۔ اجلاس میں وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی خصوصی ہدایات کے مطابق جاری خدمت آپ کے دہلیز پروگرام کے تحت عوام کوسہولیات کی فراہمی، ضلعی ایمرجنسی ریسپانس کمیٹی، پرائس کنٹرول، کورونا ویکسی نیشن کی صورت حال، ضلع میں لا اینڈ آرڈر کی صورت حال، سالانہ ترقیاتی پروگرام برائے مالی سال 2020-21 کے تحت جاری ترقیاتی سکیموں سمیت دیگراہم امورکا جائزہ لیا گیا۔ اجلا س میں ڈپٹی کمشنر عمران قریشی نے بتایاکہ ضلع بھر میں حکومت پنجاب کی ہدایت پر ترقیاتی کام بھرپور انداز میں جاری ہیں۔اجلاس کو بتایا گیا کہ سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت ضلع لودھراں میں 5 ارب روپے سے زائد کی خطیر لاگت سے سکیموں پر کام جاری ہے۔ اجلاس میں سٹیزن فیسیلیٹیشن سینٹر، میونسپل کمیٹی بس اسٹینڈ، گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج برائے خواتین گوگڑاں، دھنوٹ کہروڑ پکا، جوڈیشل کمپلیکس کہروڑ پکا، سمیت دیگر ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں بتایا گیا کہ ان  ترقیاتی سکیموں میں سپورٹس کی 2، شاہرات کی 5، پبلک بلڈنگ کی 1 اور لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ کی 52 لائیو سٹاک ڈسپنسریوں کی تعمیر کی سکیم شامل ہے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ممبر  صوبائی اسمبلی نذیر خان بلوچ نے کہا کہ حکو مت پنجاب عوام کو بہترین سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہیں جس کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ حکومت پنجاب ترقیاتی کاموں پر خصو صی توجہ دے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضلع میں ترقیاتی منصوبوں کی رفتار کو تیز کیا جائے اور معیار کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے مزیدکہاکہ حکومت کی طرف سے جاری کردہ فنڈز کو 100فیصد ترقیاتی منصوبوں کیلئے استعمال کیا جائے۔ انہوں نے کہاکہ فلاح عامہ کے جاری منصوبوں میں کام کی رفتار اور کام کے معیار و میٹریل کے استعمال پر کٹری نظر رکھی جائے۔انہوں نے کہاکہ افسران عوامی مفاد عامہ کے منصوبوں کی تکمیل کو اولین ترجیح دیں۔ ممبر قومی اسمبلی میاں شفیق آرائیں نے کہا کہ منصوبہ جات مثالی معیار کے ساتھ مکمل کیئے جائیں اور مجوزہ وقت میں منصوبوں کی تکمیل کیلئے شبانہ روز کوششیں کی جائیں۔اجلاس میں محکمہ ہیلتھ اور دیگر متعلقہ محکموں کی جانب سے انسداد ڈینگی بارے اٹھائے جانیوالے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ ان ڈور اور آٹ ڈور ہاٹ سپاٹ کی خصوصی مانیٹرنگ کی جاری ہے۔اجلاس کو بتایا گیا کہ انسداد ڈینگی اقدامات کے تحت قبرستانوں میں خصوصی طور پر ڈینگی سرویلنس کی جارہی ہے۔اس دوران ممبر صوبائی اسمبلی میاں شفیق آرئیں نے انسداد ڈینگی کیلئے پارکوں کی صفائی سمیت قبرستانوں کی سرویلنس کے اہداف تفویض کرتے ہوئے کارکردگی کا جائزہ لینے کی ہدایت کی۔ اجلاس کو بتایا گیاکہ وزیر اعلی پنجاب کی مہم ''خدمت آپکی دہلیز پر''کے سلسلے میں صفائی ستھرائی کے انتظامات کو یقینی بنایا جا رہے۔ اجلاس کو بتایاکہ شہریوں کو آگاہی فراہم کی جاری ہے کہ وہ بھی اس پروگرام کا حصہ بنیں اور انتظامیہ کا ساتھ دیں۔اجلاس کو بتایا گیا کہ کوڑا مقرر کردہ جگہوں اور کوڑا دانوں میں پھینکنے کیلئے شہریوں کو احساس ذمہ داری اجاگر کیا جا رہے۔اجلاس کو بتایا گیا کہ حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت کورونا ویکسی نیشن کے حوا لے سے بھرپوراقدامات کر رہی ہے۔اجلاس کو بتایا گیاکہ ضلع لودھراں میں 72موبائل ٹیمیں جبکہ 13مقامات پر ویکسی نیشن کیمپس قائم کیئے گئے ہیں۔اجلاس کو بتایا گیاکہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال لودھراں، تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال دنیاپور، تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال کہروڑپکا، ڈسٹرکٹ سپورٹس کمپلیکس لودھراں، گورنمنٹ ڈگری کالج کہروڑپکا، سپیشل ایجوکیشن سنٹر دنیاپور، آر ایچ سی گوگڑاں، آر ایچ سی 53ایم، آر ایچ سی مخدوم عالی، آر ایچ سی 231ڈبلیو بی، بی ایچ یو دھنوٹ سمیت ویکسی نیشن کیمپ میں کورونا ویکسی نیشن کی جا رہی ہے۔ اجلاس کو بتایا گیاکہ اب تک 6لاکھ52ہزار سے زائد رجسٹرڈ افراد میں سے5لاکھ94ہزارسے زائد افراد کی ویکسی نیشن کی جا چکی ہے۔ اجلاس کوڈی ایچ او ڈاکٹر عامر بشیر، سسٹم نیٹ ورک ایڈمنسٹریٹر را ناصر اور ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ محمد فہد انور نے بریفننگ دی۔
جائزہ