چوک سرور شہید،شہری کا ہسپتال میں ہنگامہ،ڈاکٹر پر حملہ

چوک سرور شہید،شہری کا ہسپتال میں ہنگامہ،ڈاکٹر پر حملہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر) تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال چوک سرور شہید میں گزشتہ روز نعمان جٹ گل اپنے دو بچوں کو چیک کرانے کے لیے ڈاکٹر منظور حسین جکھڑکے پاس آیا رش کی وجہ سے زبردستی کمرہ میں گھس گیا اور ڈاکٹر کو باری سے پہلے بچوں کو چیک اپ کے لیے کہا(بقیہ نمبر10صفحہ5پر)
،باری کے انتظار کا کہنے پر ڈاکٹر کو گالیاں دینا شروع کر دیں، بعدازاں اپنے دیگر ساتھیوں شہباز اور 5نامعلوم کو بلا لیا جنہوں نے ڈاکٹر منظور جھکڑ پر مکوں تھپڑوں سے زدوکوب کرنا شروع کر دیا،میز پر رکھا سامان بکھیر دیا،سرکاری او پی ڈی رجسٹر پھاڑ دیا،بعدازاں ڈاکٹر کو گریبان سے پکڑ کر گھسیٹتے رہے جس سے اس کے کپڑے اور سرکاری کوٹ پھٹ گیا، ہسپتال میں أئیلوگوں نے ڈاکٹر کو رہائی دلائی، پولیس چوک سرور شہید نے میڈیکل آفیسر ڈاکٹر منظور حسین جھکڑ کی مدعیت میں نعمان گل اوراس کے ساتھی  شہباز اور 5نامعلوم کے خلاف مقدمہ نمبر 644/21زیر دفعہ 186درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔
حملہ