انڈس موٹر کمپنی 18ویں سالانہ انوائرمنٹ کانفرنس اینڈایکسیلینس ایوارڈز جیت کر سب سے آگے

انڈس موٹر کمپنی 18ویں سالانہ انوائرمنٹ کانفرنس اینڈایکسیلینس ایوارڈز جیت کر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 ملتان(پ ر)انڈس موٹر کمپنی (آئی ایم سی) نے 18ویں سالانہ انوائرمنٹ کانفرنس اینڈ ایکسیلینس ایوارڈز 2021(بقیہ نمبر19صفحہ5پر)
 میں انوائرمنٹ ایکسیلینس ایوارڈ برائے 2021 جیت لیا۔ ایوارڈ تقریب کا انعقاد نیشنل فورم برائے ماحول و صحت (این ایف ای ایچ) نے کراچی میں کیا۔ سندھ کے وزیر بلدیات سیدناصر حسین شاہ نے اسد عبداللہ، ہیڈ سی ایس آر اور میڈیا مینجمنٹ آئی ایم سی کو ایوارڈ دیا۔آئی ایم نے مسلسل پانچویں سال یہ ایوارڈ جیتا  ہے جبکہ2004سے یہ گیارواں ایوارڈ ہے۔ این ایف ای ایچ کی طرف سے آئی ایم سی کی کاربن سے پاک ماحول کیلئے کردار اور کوششوں کا اعتراف کیا گیا ہے۔اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے چیف ایگزیکٹو، انڈس موٹر نے کہااین ایف ای ایچ کی پاکستان میں ماحول، ہیلتھ کیئراور تعلیمی مسائل پر عوام میں آگاہی پیدا کرنے کیلئے کوششیں قابل تعریف ہیں۔ماحول کے تحفظ کیلئے مسلسل کوششوں کے اعتراف میں آئی ایم سی کیلئے ایوارڈ ہمارے لئے باعث فخر ہے اور اعزاز ہے۔انہوں نے مزید کہاماحولیاتی تباہی پاکستان کیلئے تشویش کا باعث بنتی جارہی ہے اور ذمہ دار شہری کے طور پر ہم میں سے ہر ایک شخص، کارپوریٹ اداروں اور افراد کی ذمہ دار ی ہے کہ وہ ماحول کو درپیش خطرات کم کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔ اگر بات کی جائے سرسبز پاکستان کی تو آئی ایم سی نے اپنے ملین ٹری پلانٹیشن کے تحت یونائیٹڈ نیشنز آف پاکستان اور ڈبلیوڈبلیو ایف کے اشتراک سے پانچ لاکھ درخت لگائے،ٹویوٹا انوائرمنٹل چیلنج 2050 کے تحت آئی ایم سی نے رواں سال اپریل میں پاکستان میں آٹو موبائل انڈسٹری میں سب سے بڑی روف ٹاپ فوٹو والٹک سولر پلانٹ کا افتتاح کیا جو ٹویوٹا ایشیا پیسفک ریجن میں اس طرح کا سب سے بڑا پلانٹ ہے۔
سب سے آگے