آج ورلڈ فارماسسٹ ڈے،مختلف تنظیموں  کے زیراہتمام تقریبات کی تیاریاں 

آج ورلڈ فارماسسٹ ڈے،مختلف تنظیموں  کے زیراہتمام تقریبات کی تیاریاں 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (خصو صی  رپورٹرر)ورلڈ فارما سسٹ ڈے 25 ستمبر کو دنیا بھر میں فارماسسٹس کے عالمی دن کے طور پر منایا جاتاہے (بقیہ نمبر15صفحہ5پر)
اس دن کو منانے کا مقصد فارماسسٹس کے حقوق کا تحفظ ہے۔اس موقع پر رائل انسٹیٹوٹ آف میڈیکل سائنسس ملتان (رمز) کے ڈین اور ماہر شعبہ فارمیسی پروفیسر ڈاکٹر نثارالرحمن نے میڈیا کو بتایا کہ بین الاقوامی ادارہ صحت کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی کمیونٹی صحت کے حوالے سے بہت سے مسائل کا شکار ہے جن میں ادویات کا غیر مناسب استعمال سرفہرست ہے۔ دنیا بھر میں شعبہ طب میں فارماسسٹ کو نئی ذمہ داریاں سونپی گئیں لیکن پاکستان میں شعبہ صحت میں فارماسسٹ کی اپنی زمہ داریوں میں بھی نذرانداز کیا جا رہا ہے، انہوں نے مذید بتایا کہ فارماسسٹ کو اہمیت دیئے بغیر نظام صحت کو بہتر بنانا ممکن نہیں، مریض کے لئے مناسب دوائی کی تجویز فارماسسٹ ہی کر سکتا ہے اور پاکستان کے علاوہ پوری دنیا میں یہی نظام چل رہا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ فارماسسٹ کو گورنمنٹ کے پے سکیل کے مطابق تمام اداروں میں تنخواہیں اور الانس دیئے جائیں۔اس موقع پر رمز کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر فرحان صدیق نے کہا فارمیسی کا شعبہ انسانی صحت کو بہتر بنانے میں کلیدی اہمیت کا حامل ہے، اور فارماسسٹ کے بغیر کسی بھی وائرس یا بیماری کا علاج ناممکن ہے، موجودہ وقت میں کووڈ 19 دنیا کے لئے ایک بہت بڑی مثال ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ولڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے مطابق پاکستان میں 80,000 فارماسسٹس کی ضرورت ہے جبکہ موجودہ وقت میں صرف 48,000 فارماسسٹ اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔اس موقع پر ڈائریکٹر حج ریحان عباس کھوکھر بھی موجود تھے جنہوں نے بتایا کہ فارماسسٹ ہیلتھ کے شعبے میں ریڑھ کی ہڈی  میڈائریکٹر حج ہوتے ہوئے بھی مجھے سب سے زیادہ فخر فارماسسٹ ہونے پر ہے۔
عالمی دن