ڈینگی پھیلاؤ روکنے کیلئے مہم تیز فیلڈر ورکرز کا مختلف مقامات کا معائنہ
بہاولپور(نامہ نگار)پنجاب حکومت کی ہدایت پراسسٹنٹ (بقیہ نمبر13صفحہ5پر)
ڈائریکٹر عنصر عباس سیال کی سربراہی میں ڈینگی کے پھیلاؤ کی روک تھام کیلئے مہم میں انسپکٹر وحید مراد لاشاری محمد علیم ساگر فیلڈ اسسٹنٹ راناعاطف رشید احمدشہر بھر میں 63 مختلف جگہوں کا معائنہ کیا اورخلاف ورزی کر نے پر 02 افراد کو نوٹس جاری کیے گئے کہ اور ان کو تنبہہ کی کہ وہ پانی کو جمع نہ ہونے دیں تاکہ ڈینگی کے پھیلاؤ کے امکانات کم سے کم ہو سکے بہاولپورکی ماحولیاتی ٹیم نے دوران چیکنگ 3ہسپتال چیک کیے اور ان کو ہدایت کی کہ اپنی طبی فضلہ مناسب اور محفوظ طریقہ سے تلف کریں بصورت دیگرخلاف ورزی کرنے والے ہسپتال کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔انسپکشن ٹیم نے 23پنجاب حکومت کی ہدایت پر سموگ کی روک تھام کیلئے 4 بھٹہ خشت چیک کیے اور ان کو ہدایت کی آلودگی کا خاتمہ کرکے ہم سموگ کو مکمل طور پر روک سکتے ہیں اس سلسلے میں حکومت کی ہدایت پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے کباڑخانوں بھی معائنہ کیا جہاں طبی فضلہ نہیں پایا مذید براں جیل روڈ پر وزیر اعظم کے گرین پاکستان کلین مہم کے سلسلے میں 50 پودے لگائیں گے۔علاوہ ازیں ٹریفک پولیس کے ہمراہ 12 دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے چالان کیے گئے۔
معائنہ