پولیس، سی ٹی ڈی حکام کو  مغوی عدالت پیش کرنیکاحکم

پولیس، سی ٹی ڈی حکام کو  مغوی عدالت پیش کرنیکاحکم

  

ملتان (خصو صی رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ کے جج مسٹر (بقیہ نمبر33صفحہ5پر)

جسٹس سلطان تنویر احمد نے سی ٹی ڈی کی جانب سے شہری کو گھر سے اٹھانے کے خلاف درخواست پر ایس ایچ او تھانہ خانگڑھ اور سی ٹی ڈی حکام سے 27 ستمبر کو مغوی کو پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ قبل ازیں عدالت عالیہ میں سمیعہ بی بی نے کونسل محمد باصر خان سکھانی کے ذریعے رٹ پٹیشن دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ 16 ستمبر کی رات 12 بجے ایس ایچ او تھانہ خانگڑھ اور سی ٹی ڈی حکام مظفرگڑھ ہمارے گھر میں داخل ہوگئے،سائلہ کے خاوند محمد حسنین بھٹہ کو اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے اٹھا کر لے گئے، اسکا خاوند حکمت اور مقامی اخبار میں نمائندہ تھے۔

حکم

مزید :

ملتان صفحہ آخر -