میونسپل ایمپلائز یونین کا مطالبات منظوری کیلئے مظاہرہ

میونسپل ایمپلائز یونین کا مطالبات منظوری کیلئے مظاہرہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (سپیشل رپورٹر)میونسپل ایمپیلائز ویلفیر یونین CBAویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے صدر ملک منظور حسین جنرل سیکرٹری سمیع اللہ خان بلوچ کی زیر قیادت احتجاجی مظاہرہ کیا گیا،مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے صدرملک منظور،جنرل سیکرٹری سمیع اللہ خان نے کہا کہ(بقیہ نمبر40صفحہ5پر)
 ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کی انتظامیہ ہٹ دھرمی پر اتر آئی ہے گورنمنٹ آف پنجاب کے لیٹر کے باوجود کمپنی ملازمین سپیشل الاونس ورکرز کو ادا نہیں کر رہی ہے،انہوں نے کہا کہ اگر مطالبات تسلیم نہ ہوئے تو مکمل طور پر ہڑتال پر جانے پر مجبور ہونگے اور صفائی آپریشن مکمل طور پر بند کردیا جائے گا،ہم پور امن لوگ ہیں لیکن یہ افسران کے نامناسب روائیوں کی وجہ سے ہمیں احتجاج پر مجبور کیا جارہا ہے،جب سے نئے کمشنر اور ڈی سی صاحب آئے ہیں ہمارے ورکرز کو رات 12بجے ہی ڈیوٹی پر بلالیتے ہیں کہ کمشنر اور ڈپٹی کمشنر صاحب نے صبح 5بجے وزٹ کرنا ہے جبکہ ہماری ڈیوٹی کا ٹائم صبح 5بجے شروع ہوتا ہے، کمپنی کے اعلی افسراپنی کارگردگی شعو کرنے کے لیے ہمارے ورکرز کو مسلسل تنگ کیا جارہا ہے، اسی طرح کمپنی افسران کی انتقامی کاروائیاں جاری ہیں کمپنی کے اعلی افسر اختیارات کا استعمال /رشوت کے بل بوتے کمپنی کے رولزاینڈ ریگولیشن کی خلاف ورزی کرتے ہوئے نا تجربہ کار بوگس بھرتیاں کی جارہی ہیں علاقے میں کنٹنر نہیں ہیتھ ریڑھیاں نہیں ہیں ورکر کو بہت مشکلات کا سامنا ہے مشینری کی مرمت کا ٹینڈر ہونے کے باوجود گاڑیوں کی مرمت کا کام نہیں کروایا جا رہا VIPموومنٹ پر اتوارتہوار کی چھٹی کینسل کرنے پر نہ تو متبادل چھٹی دی جاتی ہے اور نہ ہی معاوضہ ادا کیا جاتا ہے بلکہ ورکرز سے کام لینے کے باوجود کھانا بھی مہیا نہیں کیا جاتا جو کہ سرسر نا انصافی ہے، ایم ڈی ویسٹ منیجمنٹ کمپنی فخرالسلام ڈوگر،منیجرایچ آرعقیل احمد،منیجر آپریشن داود مکی نے افسر شاہی مچارکھی ہے، اگر CBAیونین کے عہداران ورکرزاپنے حقوق کی بات کرتے ہیں توانکے خلاف انتقامی کاروائیاں سنگین نتاہج کی دھمکیاں دیتے ہیں،ہم وزیراعلی پنجاب،کمشنر ملتان،DCملتان سے گزارش ہے ان کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جاے اگر ان افسران نے قبلہ درست نہ کیا تو احتجاج کا دائرہ کار بڑھا دیا جاہیگا،انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے ورکرز کے ساتھ صبح کے وقت ڈیوٹی کے دوران کئی مرتبہ ڈکتیاں ہوچکی ہیں لیکن کمپنی کے افسران اور پولیس کوئی نوٹس نہیں لے رہے ہیں جس کی ہم پور زور مذمت کرتے ہیں،احتجاجی مظاہرہ میں سرپرست اعلی ملک منیر حسین ہانس،چیئرمین سعید احمد،چوہدری جواد،ملک آصف بھٹہ،ارشد خان،اکبر مسیح،ارشد خان،آصف شریف ودیگر عہدیدران شریک تھے۔
مظاہرہ