اسلام امن کا داعی، سازشیں ناکام ہونگی،ڈاکٹرعبدالباسط فہیم

اسلام امن کا داعی، سازشیں ناکام ہونگی،ڈاکٹرعبدالباسط فہیم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


وہاڑی(بیورو رپورٹ)سابق مدرس مسجدنبوی مدینہ منورہ پروفیسرڈاکٹرسیدعبدالباسط فہیم نے کہاہے کہ اسلام امن کاداعی ہے اورپوری دنیاکوامن کاپیغام دیتا(بقیہ نمبر45صفحہ5پر)
ہے لیکن آج کے دورمیں اسلام دشمن قوتوں نے دنیاکے سامنے اسلام کا چہرہ مسخ دکھانے کی ناکام کوشش کی ہے لیکن اسلام سے محبت کرنے والے بھی دنیابھرمیں موجودہیں جواسلام کاروشن اوردمکتاہواچہرہ دنیاکے سامنے پیش کررہے ہیں وہ گذشتہ روزجامع مسجداقصی وہاڑی میں جمع المبارک کے اجتماع سے خطاب اوربعدازاں مرکزی جمعیت اہلحدیث کے عہدیداران  سے گفتگوکررہے تھے اس موقع پر،استاذالعلما محمد شمعون صمیم،قاری محمدعبداللہ طیب،حافظ بلال ربانی،ڈاکٹرعبدالشکوراعوان،ڈاکٹرعامررشید،صدرپریس کلب مختار احمد بھٹی،حافظ عبدالمالک،ماجدعلی،شیخ عرفان ودیگربھی موجودتھے۔سیدعبدالباسط فہیم کاکہناتھاکہ ہم جب تک اپنی زندگیوں کونبی کریم ﷺ کی زندگی کے مطابق نہیں بنالیتے اسلام کے دعوی میں سچے نہیں ہیں ہمارے پیارے نبی کانام ہمیشہ کیلئے بلندوبالاہے اوربلندوبالارہے گااسلام اورہمارے نبی ﷺ کے دشمن پہلے بھی تباہ وبربادہوئے اوران کانام ونشان مٹ گیاآج ان کانام لینے والاکوئی نہیں ہے آج بھی جولوگ ہمارے آقااوران کے لائے ہوئے مشن کے دشمن ہیں وہ دنیامیں ذلیل ہورہے ہیں اورآخرت میں بھی رسواہونگے ان کاکہناتھاکہ ہم اس وقت تک معاشی ومعاشرتی طورپرترقی نہیں کرسکتے جب تک اپنی زندگیوں اوراپنی پارلیمنٹ میں نبی کریم ﷺ کے لائے ہوئے نظام کونافذنہیں کرلیتے نبی کریم ﷺ نے ہمیں زندگی گذارنے کیلئے تمام معاملات بتادیئے ہیں آپ نے تجارت کرکے کاروبارکرنے کے طریقے بتائے رشتہ داروں کے ساتھ صلہ رحمی اوربھائی چارہ کادرس دے کران سے اچھے تعلقات قائم رکھنے کادرس دیاہے اس وقت پوری دنیامیں مسلمان پریشانی کاشکارہیں اس کی بنیادی وجہ اسلام اورمحسن کائنات ﷺ کی تعلیمات سے روگردانی ہے لیکن وہ وقت قریب ہے جب اسلام پوری دنیاپرحکمرانی کرے گاآج یورپ اورامریکہ کی بہت بڑی تعداداسلام کے دامن میں خودکومحفوظ سمجھتی ہے ان کامزیدکہناتھاکہ حضوراکرم ﷺ کی ختم نبوت قیامت تک قائم اوردائم ہے اس پرڈاکہ ڈالنے والوں نے ہمیشہ منہ کی کھائی ہے اسلام پرکفارکی یلغارکی بڑی وجہ ہماری عملی کمزوری ہے مسلمان اپنے اعمال کونبی اکرم ﷺ کی سیرت طیبہ کے مطابق ڈھال لے تودین ودنیاکی عزت آپ کے قدموں میں ہوگی ان کایہ بھی کہناتھاکہ جوجوشخص مسلمان ہونے کادعوی توکرتاہے لیکن اس کے دل میں نبی کریم ﷺ کی محبت نہیں ہے وہ اپنے دعوی میں سچانہیں ہے ہمیں اپنے اندرمحبت رسول کاوہی جذبہ پیداکرناہوگاجس جذبہ نے صحابہ کرام رضوان اللہ تعالی اجمعین کواپنی جانوں کی پرواہ نہ کرتے ہوئے بھڑکتی ہوئی آگ میں کودگئے۔
ڈاکٹرعبدالباسط فہیم