فنڈزمختص، افسرضلع مظفرگڑھ کی ترقی پر فوکس کریں: ثاقب ظفر 

فنڈزمختص، افسرضلع مظفرگڑھ کی ترقی پر فوکس کریں: ثاقب ظفر 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

  مظفرگڑھ(کوٹ ادو(بیورو رپورٹ، تحصیل رپورٹر،نیوزرپورٹر،نمائندہ پاکستان)ایڈیشنل چیف سیکرٹری ساتھ پنجاب کیپٹن (ر)ثاقب ظفر نے مظفرگڑھ کا تفصیلی دورہ کیا۔جنوبی پنجاب میں قائم تمام 16محکموں کے ایڈیشنل سیکرٹریز بھی ان کے ہمراہ تھے ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ کے ہمراہ شہر کا دورہ کیا شہرمیں صفائی ستھرائی اور شہر کو خوبصورت بنانے کے حوالے سے کئے گئے اقدامات کا (بقیہ نمبر47صفحہ7پر)
جائزہ لیا۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے ڈپٹی کمشنر آفس میں اعلی سطحی اجلاس کی صدارت کی اجلاس میں تمام محکموں کے ایڈیشنل سیکرٹریز،ڈپٹی کمشنر انجینئر امجد شعیب خان ترین سمیت متعلقہ اداروں کے اعلی حکام نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ انجینئر امجد شعیب خان ترین نے ایڈیشنل چیف سیکرٹری کو مظفرگڑھ ضلع کے پروفائل،جاری ترقیاتی سکیموں،مسائل اور اب تک کئے گئے اقدامات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل چیف سیکرٹری ساتھ پنجاب کیپٹن (ر) ثاقب ظفر نے کہا کہ حکومت پنجاب کے وژن کے مطابق جنوبی پنجاب کے پسماندہ اضلاع کی تعمیر و ترقی اور عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب ضلع مظفرگڑھ کی تعمیر و ترقی کیلئے اہم اقدامات کر رہی ہے۔انہوں نے سیکرٹری پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کو ہدایت کی کہ ضلع مظفرگڑھ کی تمام ترقیاتی سکیموں کے لئے جلد ازجلد فنڈز کا اجرا کروایا جائے اور جاری سکیموں پر کام کی رفتار کو تیز کیا جائے انہوں نے کہاکہ امسال بجٹ میں مختص کئے گئے فنڈز کو مکمل شفافیت کے ساتھ استعمال کیا جائے تاکہ مظفرگڑھ جیسے پسماندہ ضلع کے عوام کا معیار زندگی بہتر ہو سکے۔انہوں نے ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ مہنگائی کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے نا جائز منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہ کی جائے کیونکہ مہنگائی پر قابو پانا اور عوام کو اشیائے خوردونوش،پھل اور سبزیوں کی ارزاں نرخوں پر فراہمی کے حوالے سے حکومت پنجاب کی سخت پالیسی ہے انہوں نے کہا کہ تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹ نہ صرف بڑے شہروں بلکہ چھوٹے چھوٹے قصبوں اور دیہاتوں کا دورہ کرکے اشیا کی قیمتیں چیک کریں اور قیمتوں پر کڑی نظر رکھیں ڈپٹی کمشنر انجینئر امجد شعیب خان ترین نے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا ہے 50لاکھ آبادی کا حامل ضلع مظفرگڑھ پاکستان کا اہم ضلع ہے انہوں نے بتایا کہ حکومت پنجاب کے وژن کے مطابق ضلعی انتظامیہ ضلع کی تعمیر ترقی کیلئے ترقیاتی سکیموں کی شفافیت کے ساتھ بر وقت تکمیل کیلئے کوشاں ہے۔انہوں نے کہا کہ شہر میں مختلف شاہراہوں اورچوکوں کو خوبصورت بنایا گیا ہے گرین بیلٹس کو بہتر کیا گیا ہے جبکہ تلیری میں واقع قدیم تاریخی پارک کو نواب مظفر خاں شہید پارک کا نام دیکر خوبصورت بنایا گیا ہے اسکی تعمیر و توسیع کر کے عوام کی تفریح کیلئے کھول دیا گیا انہوں نے کہا کہ ضلع میں کورونا وائرس کے خلاف بھر پور اقدامات کئے گئے ہیں ضلع میں اب تک کورونا ویکسین کی 10لاکھ خوراکیں لگائی جا چکی ہیں انہوں نے کہا کہ ڈینگی کے خلاف مہم بھی زور و شور سے جاری ہے جبکہ خدمت آپکی دہلیز پر پروگرام کے حوالے سے 19ہزار سر گرمیاں کی گئیں ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ٹین بلین ٹری سونامی کے حوالے سے بھی لاکھوں پودے لگائے جا چکے ہیں۔سیکرٹری تعلیم ساتھ پنجاب بیرسٹر ڈاکٹر احتشام انور نے اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے بتایا کہ محکمہ تعلیم جنوبی پنجاب ضلع مظفرگڑھ کے نوجوان نسل کو اعلی تعلیم فراہم کر نے کیلئے سر گرم عمل ہے کوٹ ادو میں کا مسیٹس یونیورسٹی کا کیمپس اس سال فعال ہو جا ئے گا جبکہ مظفرگڑھ میں بھی سٹیٹ آف دی آرٹ اور جدید ٹیکنالوجیز کی حامل یونیورسٹی کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے۔بیرسٹرڈاکٹر احتشام انور نے کہا کہ مظفرگڑھ میں انڈسٹریل پارک کے قیام کے حوالے سے کام کی رفتار کو تیز کیا جائے کیونکہ اس انڈسٹریل پارک کے قیام سے نہ صرف ضلع مظفرگڑھ بلکہ پورے علاقے کے نوجوانوں کو روز گار کے مواقع میسر آئیں گے۔ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ نے اجلاس کو بتایا کہ مہنگائی کرنے والے افرادکیخلاف سخت ایکشن لیا جارہا ہے مہنگائی کے خلاف مہم اور خدمت آپ کی دہلیز پر جیسے پروگراموں میں ضلع مظفرگڑھ کی کارکردگی پورے ڈویژن میں پہلے نمبر ہے۔بعد ازاں ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے محکمہ فشریز کے تلاپیہ مچھلی کی افزائش کے فارم اور نو تعمیر شدہ نواب مظفر شہید تلیری پارک کا معائنہ کیا۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ ضلع میں ایسی سکیمیں شروع کی جائیں جس سے لوگوں کو روز گار کے مواقع میسر آئیں اور بے روز گای کا خاتمہ ہو۔
ثاقب ظفر