سابق وفاقی پارلیمانی سیکرٹری میاں عبدالستار کی حافظ سمیع اللہ سے ملاقات

سابق وفاقی پارلیمانی سیکرٹری میاں عبدالستار کی حافظ سمیع اللہ سے ملاقات

  

خانپور(نمائندہ پاکستان)سابق وفاقی پارلیمانی سیکرٹری و ایم این اے میاں عبدالستار نے بار ایسوسی ایشن کے صدر حافظ میاں سمیع اللہ ایڈووکیٹ سے ان کے(بقیہ نمبر46صفحہ7پر)

 چیمبر میں ملاقات کی۔اس موقع پر میاں یحییٰ نواز ایڈووکیٹ، میاں عبدالرحمن صدیق دین پوری ایڈووکیٹ اورجام عبدالشکور ایڈووکیٹ بھی موجود تھے۔ اس ملاقات کے دوران خان پور کے سیاسی حالات اور بلدیاتی سیاست بارے تبادلہ خیال ہوا میاں عبدالستار جنہیں سیاست کا دادا کہا جاتا ہے نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن ملک کی ترقی کیلئے بہت ضروری ہیں یہ سیاست کی نرسریاں ہیں ان کے وجود سے بنیادی سہولتیں ملتی ہیں اور نچلی سطح تک اقتدار منتقل ہوتا ہے علاقائی ترقیاتی کام ہوتے ہیں میاں سمیع اللہ ایڈووکیٹ صدر بار نے ان سے بار ایسوسی ایشن سے متعلق گفتگو کی۔

ملاقات

مزید :

ملتان صفحہ آخر -