عمران خان ملکی ترقی اور خوشحالی کیلئے بھرپور اقدامات کررہے ہیں، طارق عبداللہ
گو گڑاں (نمائندہ پاکستان) پاکستان تحریک انصاف کے ایم پی اے میاں طارق عبداللہ و پارلمانی سیکرٹری برائے ٹرانسپورٹ پنجاب نے صحافی حافظ محمد بلال (بقیہ نمبر45صفحہ7پر)
نمائندہ روز نامہ پاکستان سے ملاقات کے دوران کہا کہ وزیر اعظم عمران خان وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نیک نیتی سیدن رات جدوجہد کر رہے ہیں انشااللہ چند ہی ماہ بعد عوامی ریلیف شروع ہوگا حکومت کو عوام کا بھی بہت زیادہ احساس ہے صحافی حافظ محمد بلال سے مزید گفتگو کرتے کہا کہ میرے حلقہ میں ترقیاتی منصوبوں کیلئے بہترین پیکیج تیار ہے جس سے عوام کے مسائل بہترین طریقے سے حل ہونگے اسی طرح انہوں نیکہا میرے حلقہ میں جہاں پر صاف پانی کی اشد ضرورت ہے انشااللہ بہت جلد صاف پانی کیلئے فیلٹرشین پلانٹس بھی نصب کرائیں گے میاں طارق عبداللہ نے مزید کہا کہ ملتان کیلئے بھی کروڑوں روپے کا منصوبہ پائپ لائن میں ہے جس سے صاف کا پانی کا سسٹم تاحیات بہترین ہوگا انشااللہ ان دو سالوں حلقہ کی مثالی خدمت کروں گا میرے حلقہ کے عوام مایوس نہ ہوں بلا تفریق سب حلقہ کی عوام کے مسائل کرائیں گے۔
ایم پی اے