چیئرمین اپیلیٹ ٹربیونل ان لینڈ ریونیو شاہد مسعود منظرکا ہائیکورٹ بار کا دورہ

چیئرمین اپیلیٹ ٹربیونل ان لینڈ ریونیو شاہد مسعود منظرکا ہائیکورٹ بار کا ...

  

ملتان (خصو صی رپورٹر)چیئرمین اپیلیٹ ٹربیونل ان لینڈ ریونیو شاہد مسعود منظر نے گزشتہ روز ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کا دورہ کیا۔صدر ہائیکورٹ بار سید ریاض(بقیہ نمبر44صفحہ7پر)

 الحسن گیلانی، جنرل سیکرٹری سجاد حیدر میتلا سمیت دیگر عہدیداران نے انکا پرتپاک استقبال کیا۔چیئرمین اپیلیٹ ٹربیونل شاہد مسعود منظر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہائیکورٹ بار ملتان کے ممبر ہیں۔جنوبی پنجاب میں انکم اور سیلز ٹیکس سے متعلق 12 ہزار سے زائد کیسش زیر التوا ہیں۔چیف کمشنر کے فیصلے کے خلاف کیسز کی شنوائی کے لئے لاہور جانا پڑتا تھا، ملتان میں اپیلیٹ ٹربیونل ان لینڈ ریونیو بننے سے اس خطے کے لوگوں کو فائدہ ہو رہا ہے، جلد ہی ٹیکس اپیلیٹ ٹربیونل کا قیام بھی عمل میں لایا جائے گا،ڈی جی خان، بہاولپور، ساہیوال اور صادق آباد سمیت دیگر اضلاع کے لوگ ملتان آئیں گے،کیسز کے خلاف اپیل کے لیے لاہور جانا پڑتا تھا، ریفرنس کے لیے دوبارہ ہائیکورٹ جانا پڑتا تھا یہ ٹربیونل ایک بڑی کامیابی ہے یہاں کے لوگوں کو جلد انصاف کی فراہمی ممکن ہوگی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ملتان ٹیکس بار کے قیام کے بعد ملتان میں کبھی کبھی بینچز موجود ہوتے تھے لیکن ارجنٹ کیسز کے لیے لاہور جانا پڑتا تھا، چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ محمد امیر بھٹی کی کاوش سے دو کورٹس فعال ہوگئی ہیں جو سائلین کے مسائل کو حل کریں گی انہوں نے کہا ٹربیونل روزانہ کی بنیاد پر کیسز کی سماعت کر رہا ہے۔صدر بار سید ریاض الحسن گیلانی نے کہا کہ ہم شاہد مسعود منظر بھٹی کو ملتان بار آمد پر ویلکم کرتے ہیں، کوشش کر رہے ہیں یہاں کے لوگوں کے مسائل  یہیں حل ہوں۔

دورہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -