جام پور:ہسپتال میں بچے کی ہلاکت انکوائری مکمل، ڈاکٹر عرفان بری الزمہ قرار
جام پور(نامہ نگار)جام پور ٹی ایچ کیو ہسپتال میں چھ سالہ ثمر اقبال کی ہلاکت کی انکوائری رپورٹ مکمل ہوگئی ڈاکٹر(بقیہ نمبر54صفحہ5پر)
عرفان احمد بھٹی بری ذمہ قرار پائے بچے کی ہلاکت ٹیکے کے ریکشن سے ہوئی۔ تفصیل کے مطابق ایک ہفتہ قبل ٹی ایچ کیو ہسپتال جام پور میں چھ سالہ ثمر اقبال کی ہلاکت کا ذمہ دار مبینہ طور پر ڈاکٹر عرفان احمد بھٹی کو قرار دیا گیا۔ سیکرٹری ہیلتھ پنجاب کے حکم پر سی ای او ہیلتھ راجن پور ڈاکٹر ریاض احمد نے ایم ایس ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال راجن پور ڈاکٹر ثقلین خان پٹھان۔ اور سنیئر ایم او ڈاکٹر حافظ مسعود گورمانی پر مشتمل انکوری کمیٹی بنائی جنہوں نے ورثا اور عملہ اور ڈاکٹر عرفان احمد بھٹی سے بیانات قلمبند کیے۔ انکوری کمیٹی نے ڈاکٹر عرفان احمد بھٹی کو بری ذمہ قرار دیتے ہوئے بچے کی ہلاکت ٹیکے کے ری ایکشن سے ہوئی رپورٹ بنا کرکے سی ای او ہیلتھ راجن پور کو بھجوادی۔ سی ای او ہیلتھ راجن پور نے رپورٹ پنجاب حکومت کو بھجوادی۔
بری